BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 April, 2007, 11:50 GMT 16:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صومالیہ میں لڑائی پھر شروع
 صومالیہ
ایتھوپیائی افواج کی مداخلت کے بعد سے دو لاکھ کے لگ بھگ لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں
اقوام متحدہ کے انتباہ کے باوجود صومالیہ کے دارالحکومت موغودیشو میں لڑائی پھر شروع ہو چکی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایتھوپیائی افواج کی امداد سے دسمبر میں ایک اسلامی گروپ کو نکالے جانے والے کے بعد جنگ کے باعث شہر چھوڑ کر جانے والے لوگوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ کے رابطہ افسر برائے امورِ انسانی ایرک لاروچی کا کہنا ہے کہ ان میں اکثر لوگ باقابلِ بیان حالت میں رہ رہے ہیں اور انہیں خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہیضے اور دوسری بیماریوں کے باعث ان میں سے سینکڑوں کی موت واقع ہو چکی ہے اور ’اب وقت آگیا ہے کہ موغودیشو تک رسائی حاصل کی جائے اور انہیں مدد فراہم کی جائے‘۔

موغو دیشو کے ایک رہائشی عیسیٰ غیدی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ’میرا گھر ایتھوپیائی فوج کی گولہ باری سے ڈھے کر تباہ ہو چکا ہے‘۔

ا نہوں نے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’میرا ایک بیٹا ہلاک ہو چکا ہے‘۔ جب وہ ٹیلی فون پر بات کر رہے تھے تو پس منظر میں گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی جا سکتی تھیں۔

موغودیشو میں یہ جھڑپیں باغیوں اور ان فوجی دستوں سے کے درمیان ہو رہی ہیں جنہیں ایتھوپیا کی مدد حاصل ہے۔

نقلِ مکانی کرنے والے
جنگ کے باعث شہر چھوڑ کر جانے والے لوگوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ چکی ہے

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اب موغو دیشو میں یا تو فوجی دستوں سے لڑنے والے جنگجو ہیں یا وہ لوگ جو اپنی املاک کی حفاظت کے لیے شہر میں رکے ہوئے ہیں۔

ایک عرصے سے لوگ شہر چھوڑ چھوڑ کر جا رہے تھے لیکن شہر کے قریبی فوجی ہوائی اڈے پر ہونے والے دھماکے اور ایک ایتھوپیائی قافلے کو بارودی سرنگ سے اڑائے جانے کے بعد اب وہ بڑا راستہ بند کر دیا گیا ہے جسے شہر سے نقلِ مکانی کرنے والے استعمال کرتے تھے۔

مشرقی افریقہ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ نقلِ مکانی کرنے والے جنوبی وسطی صومالیہ میں رہ رہے ہیں اور ان کی حالت انتہائی بدتر ہے۔

تین ماہ قبل بنائے گئے ایک بین الاقوامی گروپ نے صومالیہ میں امن فوج کی تعیناتی کے لیے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

یہ اپیل صومالیہ میں قیامِ امن کے لیے امریکی،یورپی اور افریقی وفود کی کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں صومالیہ کی عبوری حکومت کے رہنماؤں سے بات چیت کے بعد کی گئی تھی۔

ادھر القاعدہ کے دوسرے اہم ترین رہنما ڈاکٹر ایمن الظواہری نے ایک مبینہ آڈیو پیغام میں اسلامی شدت پسندوں سے کہا تھا کہ وہ صومالیہ میں گوریلا جنگ کی تکنیک استعمال کی جائے۔

اسی بارے میں
صومالیہ: کون کس کا حامی؟
04 January, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد