کیسمایو بھی فوج کے کنٹرول میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صومالیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فوج نے اسلامی ملیشیاء کے مضبوط گڑھ اور ساحلی شہر کیسمایو کا انتظام سنبھال لیا ہے۔ صومالیہ میں اسلامی ملیشیاء نے موگا دیشو کے بعد جمعرات کو كيسمايو کا علاقہ بھی خالی کر دیا تھا جو ان کا بڑا اور آخری مضبوط گڑھ تھا۔ موگادیشو پچھلے چھ ماہ سے اسلامی ملیشیا کے قبضے میں تھا۔ ایتھوپیا نے کئی روز قبل صومالیہ کی عبوری حکومت کی مدد کے لیے ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کی تھی۔ صومالی وزیراعظم نے علی محمد غیدی نے ملک میں امن اور استحکام کے لیے افریقی یونین سے امن فوج کے دستے بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے اسلامی ملیشیا کے ہتھیار ڈالنے والے کارکنوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ملیشیا کو بین الاقوامی دہشت گروں نے گمراہ کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یو آئی سی کے رہنماؤں کومعافی نہیں دی گزشتہ سال ملک بھر میں اسلامی ملیشیا کو قوت حاصل ہو گئی تھی اور کیسمایو ان کا خاص مرکز تھا۔ علی محمد غیدی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ کیسمایو اب حکومت کے زیر کنٹرول ہے اور اسلامی ملیشیاء وہاں سے چلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایتھوپیا کی فوج بارودی سرنگوں اور خفیہ طور پر بچھائے دھماکہ مواد کے خطرے سے پیش نظر کیسمایو میں داخلے میں احتیاط کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
كيسمايو کے ایک مقامی صحافی نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ ملیشیاء کے افراد نے بغیر کسی وارننگ کے رات کو علاقہ چھو ڑدیا۔ کچھ رہائشیوں نے بتایا کہ ان کے جانے کے بعد گولیوں کی آوازیں سنی گئیں اور لوگوں نے لوٹ مار بھی کی جبکہ دوسروں کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکون رہا۔ اتوار کو ایتھوپیا کی فوج اور اسلامی ملیشیا کے درمیان ملک کے شمالی حصےمیں جلب نامی قصبے کے قریب شدید لڑائی ہوئی۔ ایتھوپیا کی فوج اسلامی ملیشیاء کے خلاف لڑائی میں صومالیہ کی عبوری حکومت کی مدد کر رہی ہے۔ لڑائی کے باعث لاکھوں کی تعداد میں صومالی علاقہ چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ مقامی امدای کارکنوں کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد ایسے ہیں کہ جنہیں کھانے پینے کی اشیا اور پناہ کی اشد ضرورت ہے۔ دوسری طرف کینیا کے صدر موائی کیباکی نے کہا ہے کہ وہ صومالیہ کی صورت حال پر بات چیت کے لیے مشرقی افریقہ کے ممالک کا اجلاس بلا رہے ہیں۔ اس سے قبل صومالیہ کے وزیراعظم علی محمد غیدی نے دارالحکومت موگا دیشو میں داخلے کے بعد اگلے تین ماہ کے لیے ملک میں مارشل لاء لگانے کا اعلان کیا تھا۔ |
اسی بارے میں صومالیہ: تین ماہ کے لیے مارشل لاء29 December, 2006 | آس پاس ’مارشل لاء خارج ازامکان نہیں‘29 December, 2006 | آس پاس اسلامی ملیشیا موگادیشو سے پسپا28 December, 2006 | آس پاس المحاکم الاسلامیہ کیسے بنی؟28 December, 2006 | آس پاس افریقی یونین: ایتھوپیا کی حمایت26 December, 2006 | آس پاس ایتھوپیا ،صومالیہ جنگ میں شدت25 December, 2006 | آس پاس صومالیہ، ایتھوپیا میں جنگ جاری 24 December, 2006 | آس پاس ’صومالیہ میں جاری لڑائی بند کریں‘23 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||