BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 January, 2007, 06:59 GMT 11:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حملے مصدقہ اطلاع پر کیے: امریکہ
القاعدہ کے ’خفیہ ٹھکانے‘ کو نشانہ بنایا گیا ہے
امریکی فوج نے صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں القاعدہ کےایک’خفیہ ٹھکانے‘ پر کم از کم دو فضائی حملے کیے ہیں۔

امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صومالیہ میں حملے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد کیے گئے اور ان کا نشانہ القاعدہ کی قیادت تھی۔

اطلاعات کے مطابق پہلے ان ٹھکانوں کی فضائی نگرانی کی گئی اور پھر ان پرگن شپ کے ذریعے جبوتی کے قریب واقع امریکی اڈے سے حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ ائر فورس اے سی 130 کے ذریعے کیا گیا جس پر کافی تعداد میں ہتھیار نصب ہوتے ہیں اور یہ اندھیرے میں اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

صومالی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں واقع ایک گاؤں پر امریکی فضائی حملے میں کئی افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عبوری حکومت کے ترجمان عبدالرحمان دیناری نے اے ایف پی کو بتایا ’علاقے میں بہت سے ہلاک شدگان کی لاشیں پڑی ہیں ہم یہ نہیں جانتے کہ مرنے والے کون ہیں تاہم حملہ کامیاب رہا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ’ اصل نشانہ بادل نامی چھوٹا سا گاؤں تھا جہاں دہشتگرد چھپے ہوئے تھے اور جہازوں نے صحیح ہدف پر نشانہ لگایا‘۔

صومالیہ کے صدر عبدالہٰٰی یوسف نے امریکی حملے کا دفاع کرتے ہوئے موگادیشو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’امریکہ کو ان دہشت گردوں پر حملہ کرنے کا حق ہے جنہوں نے کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر حملے کیے تھے‘۔

امریکہ کہتا آیا ہے کہ صومالیہ کے اسلامی شدت پسندوں نے القاعدہ کے ان افراد کو بھی پناہ دی تھی جو 1998 میں مشرقی افریقہ میں امریکی سفارتخانوں میں ہونے والے دھماکوں کے ذمہ دار ہیں۔

 علاقے میں بہت سے ہلاک شدگان کی لاشیں پڑی ہیں ہم یہ نہیں جانتے کہ مرنے والے کون ہیں تاہم حملہ کامیاب رہا۔اصل نشانہ بادل نامی چھوٹا سا گاؤں تھا جہاں دہشتگرد چھپے ہوئے تھے اور جہازوں نے صحیح ہدف پر نشانہ لگایا
صومالی حکام

عینی شاہدین نے بی بی سی صومالی سروس کو بتایا کہ منگل کو بمباری کے دوران کینیا کی سرحد اور افماڈو کےگاؤں کے درمیانی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ افماڈو کا علاقہ حملے کی جگہ راس قمبونی سے کوئی دو سو پچاس کلو میٹر شمال میں واقع ہے۔

ایک مقامی شخص محمود برالی نے بی بی سی کو بتایا ’میرا چار سالہ بیٹا اس کارروائی میں مارا گیا‘۔

موگا دیشو سے اسلامی ملیشیا کے نکالے جانے کے بعد سے یہ علاقہ افراتفری کی حالت میں ہے۔ اسلامی ملیشیا کے اراکین نے چھ ماہ تک موگا دیشو کو اپنے قبضے میں رکھا تھا۔ نیروبی میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ حملہ بظاہر القاعدہ کے خفیہ ٹھکانے کو تباہ کرنے کی بروقت امریکی کارروائی محسوس ہوتا ہے۔ اس ٹھکانے پر امریکی کئی دنوں سے نظر رکھے ہوئے تھے۔

خیال ہے کہ اسی خفیہ ٹھکانے سے 1998 میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر بموں سے حملے کیے گئے تھے۔ ان حملوں میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکہ اسی گروہ پر 2002 میں کینیا میں اسرائیلی ہوٹل پر حملے کی ذمہ دار عائد کرتا ہے جس میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

صومالیہصومالیہ اور فریقین
کون کس کی حمایت کر رہا ہے؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد