BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 July, 2006, 01:24 GMT 06:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صومالیہ کے شہر پر ایتھوپیا کا قبضہ
ایتھوپیا نے صومالیہ کے دو شہروں میں اپنی فوج پہنچا دی ہے۔
ایتھوپیا کی فوج نے صومالیہ کے دوسرے شہر میں اپنی فوج پہنچا دی ہے۔ ایتھوپیا صومالیہ کی عبوری حکومت کا حامی ہے جس کو اسلامی گروپ، صومالی سپریم اسلامک کورٹس کونسل سے شکست کا سامنا ہے۔

اسلامی گروپ، صومالی سپریم اسلامک کورٹس کونسل نے ایک مہینہ پہلے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سمیت جنوبی صومالیہ پر قابضہ کر لیا تھا۔

صومالیہ کے اسلامی رہنما شیخ حسن داہر اویس نے کہا ہے کہ ایتھوپیا کو صومالیہ میں نہیں آنے دیں گے اور صومالیہ کےمسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ ایتھوپیا کی فوج کے خلاف ’جہاد‘ کریں۔

اطلاعات کے مطابق ایتھوپیا کی فوج نے اپنی سرحد سے دو سو کلومیٹر اندر صومالیہ کے شہر واجد کے ہوائی اڈے پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ہوائی جہازوں کے ذریعے مزید فوج کو صومالیہ میں لانا شروع کر دیا ہے۔

عرب لیگ نے صومالیہ اور ایتھوپیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کرانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل امر موسیٰ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کو اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہیں۔ عرب لیگ کے سیکریڑی جنرل نے کہا ہے کہ وہ افریقی اتحاد سے اس مسئلے کو حل کرانے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

ایتھوپیا کی حکومت نے بارہا کہا ہے کہ اگر صومالیہ کی عبوری حکومت کو گرانے کی کوشش کی گئی تو وہ اپنی فوج صومالیہ میں بھیج سکتا ہے۔ایتھوپیا ہمیشہ سے صومالیہ کے صدر عبداللہ یوسف کا حمایتی ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ایرٹیریا صومالیہ کے اسلامی رہنما شیخ حسن داہر کا حمایتی ہے۔

شیخ حسن داہر اویس
میں دہشت گرد نہیں ہوں:شیخ حسن داہر اویس

امریکہ کا کہنا ہے کہ شیخ حسن داہر اویس کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ جبکہ شیخ حسن داہر اس کی تردید کرتے ہیں۔

شیخ حسن داہر جو صومالیہ کی فوج کے سابق کرنل ہیں، صومالیہ میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صومالیہ ایک مسلمان قوم ہے اور اس کے سو فیصد باشندے مسلمان ہیں۔اس لیئے وہاں قوانین قرآن اور پیغمبر اسلام کی تعلیمات پر مبنی ہونے چاہیں۔

شیخ اویس داہر کا کہتے رہے ہیں کہ وہ دہشت گرد نہیں لیکن اگر اپنے مذہب کی سختی سے پیروی اور اسلام سے محبت انہیں دہشت گرد بنا دیتی ہے تو انہیں یہ خطاب بھی قبول ہے۔

امریکہ کو خدشہ ہے کہ صومالیہ میں اگر اسلامی گروپوں کی حکومت بنی تو انہیں القاعدہ استعمال کر سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد