BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 July, 2006, 11:38 GMT 16:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ورلڈ کپ میچ دیکھنے پر قتل‘
صومالیہ
صومالیہ میں سنہ 1992 کے بعد سے کوئی باقاعدہ حکومت قائم نہیں ہو سکی
اطلاعات کے مطابق وسطی صومالیہ کے ایک سنیما میں فٹبال کے عالمی کپ کا میچ دیکھنے والے افراد پر اسلامی شدت پسندوں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

مرنے والوں میں سنیما کا مالک اور ایک نوجوان لڑکی شامل ہیں۔

صومالیہ کے کچھ حصوں پرگزشتہ ماہ یونین آف اسلامک کورٹس نامی ملیشیا کے قبضے کے بعد شریعت کے قوانین نافذ کر دیئے گئے ہیں جن میں ورلڈ کپ کی نشریات پر پابندی بھی شامل ہے کیونکہ ان میچوں کے دوران شراب کے اشتہارات نشر کیئے جاتےہیں۔

ایک صومالی نیوز نیٹ ورک کے مطابق مسلح افراد نے وسطی گلگادد ضلع کے دھوسا مریب نامی قصبے میں ایک ایسے سنیما گھر کو بند کرانے کی کوشش کی جہاں لوگ جرمنی اور اٹلی کا سیمی فائنل میچ دیکھ رہے تھے۔

اس پر کچھ فٹبال شائقین نے احتجاج کیا اور انہیں منتشر کرنے کے لیئے مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ کی۔ ہجوم کو منتشر کرنے میں ناکامی پر یہ لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نےہجوم پر گولی چلا دی۔

صومالیہ میں سنہ 1992 کے بعد سے کوئی باقاعدہ حکومت قائم نہیں ہو سکی تھی اور اب اسلامک کورٹس نے صومالیہ کے بڑے علاقے کا انتظام سنبھال کر وہاں حکومت قائم کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد