تشدد کے نتیجے میں اعتراف کیا: قیدی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گزشتہ پانچ سال سے امریکی حراست میں رہنے والے سعودی عرب کے ایک شہری نے ایک امریکی فوجی عدالت میں کہا ہے کہ اس نے تشدد کے بعد اعتراف کیا تھا کہ وہ سنہ دو ہزار میں یمن میں امریکی جہاز پر بمباری میں ملوث تھے۔ عبدالرحمٰن النشیری نے جن کی عمر اکتالیس سال ہے کہا کہ انہیں دو ہزار دو میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد پانچ برس سے ان پر تشدد ہوتا رہا۔ پینٹاگون سے ملنے والی عدالتی کارروائی پر مبنی ایک تحریر کے مطابق عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ اپنے ’صیادوں‘ کو مطمئن کرنے کے لیے انہوں نے کہانیاں تراشیں۔ تاہم عبدالرحمٰن پر تشدد کی کوئی تفیصل نہیں ہے۔ عبدالرحمٰن کے مطابق انہیں مختلف طریقوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ عبدالرحمٰن پر الزام ہے کہ جب یمن میں امریکی بحری جنگی جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس میں سترہ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے، وہ خلیج میں القاعدہ کی کارروائیوں کے رہنما تھے انہیں دو ہزار چار میں یمن کی ایک عدالت نے غیر حاضری میں سزائے موت سنائی تھی۔ اے ایف پی کے مطابق اس ماہ کی چودہ تاریخ کو عبدالرحمٰن کی شہادت ایک فوجی ٹرائبیونل کے سامنے پیش کی گئی جس میں ان کی قیدی کی حثیت کا تعین کیا جانا تھا۔ اس کے مطابق بالآخر انہوں نے یہ ’اعتراف‘ کیا تھا کہ انہوں نے یمن میں امریکی مفادات پر حملے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ تاہم پینٹاگون سے حاصل ہونے والی تحریر کے مطابق عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ انہوں نے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے یہ ’اعتراف‘ کیا تھا۔ عبدالرحمٰن نے یہ ’اعتراف‘ بھی کیا ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ اسامہ بن لادن سے ملاقات کی اور ان سے بھاری رقوم حاصل کیں۔ | اسی بارے میں گوانتانامو قیدیوں پر جلد مقدمات07 September, 2006 | آس پاس گوانتانامو کے چودہ قیدیوں پر مقدمہ09 March, 2007 | آس پاس مشتبہ قیدی دشمن جنگجو ہیں؟10 March, 2007 | آس پاس گوانتانامو بے سے لکھے گئے خطوط27 September, 2006 | آس پاس گوانتاناموبے میں بھوک ہڑتال جاری01 October, 2005 | آس پاس گوانتانامو: قیدیوں کو حقوق مل گئے11 July, 2006 | آس پاس گوانتانامو: 75 قیدی بھوک ہڑتال پر29 May, 2006 | آس پاس قیدیوں پر تشدد نہیں کرتے: امریکہ05 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||