BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 March, 2007, 07:19 GMT 12:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش: شدت پسندوں کو پھانسی
جماعت المجاہدین کے سربراہ عبدالرحمٰن
2005 کے بم دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الجاہدین پر ڈالی گئی تھی
بنگلہ دیش میں حکام کا کہنا ہے کہ اسلامی شدت پسند تنظیم کے چھ اراکین کو دو ججوں کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی گئی ہے۔

ان چھ افراد میں کالعدم اسلامی تنظیم جماعت المجاہدین (جے ایم بی) ، بنگلہ دیش کے سربراہ عبدالرحمٰن اور ان کے نائب صدیق السلام بھی شامل ہیں۔ صدیق کو بنگلہ بھائی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان چھ افراد کو ملک کی مختلف جیلوں میں پھانسی پر لٹکایا گیا۔

نومبر 2005 میں بنگلہ دیش میں ججوں پر کیا جانا والا حملہ ملک بھر میں کیے جانے والے سلسلے وار بم دھماکوں کا حصہ تھا جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الجاہدین پر ڈالی گئی تھی۔

مقدمہ کے دوران ان افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے ججوں کو حملوں کا نشانہ اس لیے بنایا کیونکہ عدالتی نظام شرعی کی بجائے سیکولر قانون کے تحت چلایا جا رہا تھا۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سال ان افراد کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی اور صدر ایاز الدین نے بھی اس ماہ کے آغاز میں ان افراد کی رحم کی اپیل کو نامنظور کردیا تھا۔

محکمۂ جیل کے انسپکٹر جنرل بریگیڈئر ذاکر حسن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ان چھ افراد کو چار مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی۔ بعدازاں ان کی لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں اگست 2005 میں ایک گھنٹے کے دوران کوئی 500 کے قریب بم دھماکے کیے گئے تھے جس میں کم از کم تیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ان میں سے کئی دھماکوں کا نشانہ عدالتی کمرے اور جج تھے۔

ان بم دھماکوں کے سلسلے میں کالعدم تنظیم جے ایم پی کے مبینہ اراکین کے خلاف کوئی ایک سو سے زائد کیس فائل کیے گئے تھے۔

بنگلہ دیش میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکن اِن پھانسیوں کے خلاف کوئی جوابی قدم اٹھا سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد