بنگلہ دیش: بائیس کو سزائے موت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش میں ایک عدالت نے عوامی لیگ کے ایک رہنما کے قتل میں بائیس افراد کو سزائے موت اور چھ کو عمر قید سنائی ہے۔ سزا پانے والے کئی افراد فیصلے کے وقت عدالت میں موجود نہیں تھے۔ حکام کے مطابق ان میں سے پندرہ افراد مفرور ہیں۔ سزا پانے والوں میں کئی لوگوں کا تعلق حکمران اتحاد میں شامل بنگلہ دیش نیشنل پارٹی سے ہے۔ ان لوگوں کے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال مئی میں عوامی لیگ کے رکن اسمبلی احسان اللہ ماسٹر کو ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قتل کر دیا تھا۔ احسان اللہ عوامی لیگ کے مقبول رکن تھے اور ان کے قتل کے بعد ملک بھر میں ہنگامے ہوئے تھے۔ بنگلہ دیش حالیہ مہینوں میں تشدد کا شکار رہا ہے جس میں ایک سابق وزیر خزانہ کا قتل ہوا جبکہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||