’احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا جائے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش کے شہر بوگرہ میں سخت گیر جماعتوں کے سینکڑوں مظاہرین احمدیوں کو غیر مسلم اور ان کو مسجد کا استعمال کرنے سے روکنے پر پابندی کے لیےمظاہرہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت احمد فرقے کو اسلام کے دائرہ کار سے خارج کرنے کا اعلان کرئے اور ان کو مساجد کا استعمال کرنے سے روک دے۔ احمدیوں کے خلاف یہ مظاہرہ ختم نبوت تحریک بنگلہ دیش کے زیر احتمام ہو رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر قانون مودود نے مظاہرین کے مطالبوں کو رد کر دیا ہے اور ان کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے اپنا مہم بند نہ کی تو حکومت ان کے خلاف سخت اقدام کرئے گی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ احمدی غیر مسلم ہیں اور انہیں مسجد استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش میں احمدیوں کی مسجد پر قبضہ کرنے کے کئی کوششیں ہو چکی ہیں لیکن پولیس نے ان کوششوں کو ناکام بنادیا تھا۔ بنگلہ دیش میں گزشتہ کچھ عرصے سے احمدیوں کے خلاف کئی بار حملے ہوئے ہیں۔ ملک میں اکثریت سنی مسلمانوں کی ہے اور قادیانیوں کی آبادی تقریباً ایک لاکھ ہے۔ واضح رہے پاکستان میں ذولفقار علی بھٹو کے دور میں احمدیوں کو غیر مسلم قرار دے دیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||