BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 March, 2004, 16:52 GMT 21:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شراب نما مشروب پر پابندی
کراؤن اور ہنٹر
بنگلہ دیش میں ایک مشروب کمپنی کے لائسنس کی منسوخی کے بعد پولیس نے بازار سے متنازعہ مشروب کے کین ضبط کرنے شروع کردئے ہیں۔

بازار میں اس مشروب کے دو برانڈز آنے کے فوراً بعد ہی یہ کمپنی کڑی تنقید کا نشانہ بن گئی تھی کیونکہ یہ مشروب بیئر سے مماثلت رکھتے تھے۔ بنگلہ دیش میں شراب پر پابندی ہے۔

حکومت کا الزام ہے کہ کراؤن بیورج لمیٹڈ کمپنی نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔

’کراؤن‘ اور ’ہنٹر‘ نامی یہ دونوں مشروب بیئر سے نا صرف ملتے جلتے ہیں بلکہ ذائقے میں بھی اس ہی کی طرح ہیں لیکن قانونی طور پر یہ آبِ جو ہے۔

بازار میں متعارف کروائے جانے کے بعد یہ مشروب بنگلہ دیشی نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوگئے تھے۔

اگرچہ شراب بنگلہ دیش میں ممنوع ہے لیکن کراؤن بیورج کمپنی نے ’شراب‘ کی قانونی تعریف سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ قانونی اصطلاح میں وہ مشروب شراب نہیں کہلاتا جس میں الکوحل کی شرح پانچ فیصد سے کم ہو۔

کمپنی نے اپنے مشروبات میں الکوحل کی شرح چار اعشاریہ آٹھ فیصد رکھی تھی۔ تاہم بازار میں آنے کے بعد ملک کے مذہبی گروہوں نے اس پر سخت تنقید کی۔ اسلامی تنظیموں نے نہ صرف عوامی طور پر احتجاج کیا بلکہ پارلیمان میں بھی ان کے حامیوں نے یہ سوال اٹھایا اور نتیجتاً حکومت کو حرکت میں آنا پڑا۔

جس کے بعد حکومت نے نہ صرف کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا بلکہ اس مشروب کے کین بھی بازار سے اٹھانے کا کام شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد