بنگلہ دیش میں مشتبہ افراد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش میں سکیورٹی اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں دس مشتبہ مجرم ہلاک بتائے جاتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کا یہ مقابلہ بنگلہ دیش کے بندرگاہی شہر چٹاگانگ میں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب سکیورٹی اہلکاروں نے روزان نامی علاقے میں واقع اس گھر کا گھیراؤ کیا جہاں انہیں مجرموں کے جمع ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس مقابلے میں دو پولیس اہلکار زخمی بتائے جاتے ہیں۔ یہ کارروائی ریپیڈ ایکشن بٹالین نامی اس فورس کی قیادت میں کی گئی تھی جس کی تشکیل اس سال کے اوائل میں بڑھتے ہوئے جرائم کی وجہ سے کی گئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||