بنگلہ دیش دھماکہ، بیس افراد زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش کے شہر غازی پور میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم سے کم بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ اس عدالت کے قریب ہوا جہاں منگل کے روز ایک حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ آج کا دھماکہ اس وقت ہوا جب ملک میں تشدد کے خلاف وکلاء عدالت کی عمارت کے سامنے سے مارچ کررہے تھے۔ حالیہ دنوں میں تشدد پھیلانے والوں نے عدالتوں کو خصوصی نشانہ بنایا ہے۔ آج کے دھماکے کے بعض زخمیوں کی حالت سنگین ہے اور انہیں ہنگامی طبی امداد کے لئے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چائے فروخت کرنے والے ایک نوجوان نے بم چھپا رکھا تھا اور جب سکیورٹی کے اہلکاروں نے تلاشی شروع کی تو اس نے وہ بم ان پر پھینک دیا۔ مقامی پولیس کے اہلکار قمر الاسلام نے خبررساں ادارے کو بتایا: ’چار پولیس افسران سمیت کم سے کم بیس لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن میں بعض کی حالت سنگین ہے۔‘ تین صحافی اور کئی وکیل بھی اس حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ احتجاج کرنے والے وکلاء سکیورٹی کے انتظامات میں بہتری کا مطالبہ کررہے تھے۔ حکومت نے حالیہ تشدد کے لئے ممنوعہ اسلامی تنظیم جماعت المجاہدین کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ منگل کے روز ہونے والا دھماکہ ایک خودکش بمبار نے کیا تھا جو کہ بنگلہ دیش کا پہلا خود کش حملہ سمجھا جاتا ہے۔ |
اسی بارے میں بنگلہ دیش بھر میں تین سو دھماکے 17 August, 2005 | آس پاس بنگلہ دیش میں دھماکے، دو ہلاک03 October, 2005 | آس پاس بنگلہ دیش میں عام ہڑتال24 November, 2005 | آس پاس بنگلہ دیش دھماکے، آٹھ افراد ہلاک29 November, 2005 | آس پاس بنگلہ دھماکے، پولیس آپریشن 30 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||