بنگلہ دیش میں دھماکے، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش کے کئی شہروں میں عدالتوں کی عمارتوں پر بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکے بنگلہ دیش کے ساحلی شہر چٹاگونگ اور مشرق قصبوں چاند پور اور لکشمی پور میں ہوئے۔ بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کی کئی وراداتیں ہوئی ہیں۔ گزشتہ مہینے کی سترہ تاریخ کو ملک بھر میں چار سو گھریلو ساخت کے بم پھٹے تھے جن میں دو افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ ان دھماکوں کا شک شدت پسند اسلامی گروپوں پر کیا جارہا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||