سعودی منصوبہ، تبدیلیاں مسترد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب نے اپنے 'مشرقِ وسطیٰ امن منصوبے' میں تبدیلیوں کے لیے اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ سعودی عرب نے عرب لیگ کے منظور کردہ اپنے مشرقِ وسطیٰ امن منصوبے میں تبدیلیاں کرنے سے انکار دیا ہے۔ عرب لیگ نے سعودی عرب کے اس امن منصوبے کو 2002 میں منظور کیا تھا۔ اس منصوبے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل ان تمام علاقوں کو خالی کر دے جن پر اس نے 1967 کی جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا۔ اسرائیل نے مطالبہ کیا تھا کہ کے سعودی عرب مشرقِ وسطیٰ کے لیے اپنے امن منصوبے میں تبدیلیاں لائے لیکن سعودی عرب نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سعودی عرب نے ثالثی کی پیش کش کی تھی۔ اس منصوبے کو پہلے اسرائیل نے قابلِ توجہ نہیں سمجھا تھا لیکن پھر اسرائیلی حکام نے اس میں دلچسپی لینی شروع کر دی۔ اسرائیل اس منصوبے کے بنیادی نقطے ہی سے اتفاق نہیں کرتا کہ وہ ان علاقوں کو خالی کر دے جن پر اس نے انیس سو سڑسٹھ کی جنگ میں قبضہ کیا تھا۔ اسرائیل نے اس تجویز کی بھی مخالفت کی تھی کہ ان مقبوضۃ علاقوں سے بے دخل ہو جانے والے فلسطینی پناہ گزینوں کو واپس آنے دیا جائے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ علاقے اسرائیل کا حصہ ہیں۔
تاہم سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے اسرائیلی کے شرائط کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل سے صرف شرائط اور مطالبات کی باتیس سنتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’مذاکرات اس طرح نہیں کیے جا سکتے، مذاکرات میں تو آپ کو تجاویز قبول کر کہ پھر ان پر کام کرنا ہوتا ہے‘۔ عرب ممالک کی تنظیم عرب لیگ لیک کا سربراہی اجلاس اسی ماہ ریاض میں ہوگا اور اس اجلاں میں تنظیم اس امن منصوبے کا دو بارہ پیش کرے گی۔ | اسی بارے میں امن اجلاس: امریکہ، شام ایران اکٹھے10 March, 2007 | آس پاس نیپال امن معاہدے کے بعد03 March, 2007 | آس پاس ’پرامن عالمی طاقت کا دعوٰی مشکوک‘23 February, 2007 | آس پاس شام امن کی ثالثی کا خواہاں05 February, 2007 | آس پاس اولمرت کی کمیشن کے سامنے پیشی01 February, 2007 | آس پاس چین کو’ٹیسٹ‘ پر تنقید کا سامنا19 January, 2007 | آس پاس خامنائی: اتحاد و یگانت کی اپیل 16 January, 2007 | آس پاس قیامِ امن کے لیے ’بارآور‘ مذاکرات14 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||