BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 January, 2007, 14:00 GMT 19:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چین کو’ٹیسٹ‘ پر تنقید کا سامنا
میزائیل ٹیسٹ(فائل فوٹو)
’تجربے‘میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی نئی نہیں ہے لیکن ا سے چین کی عسکری صلاحیت کا ثبوت ملتا ہے۔
چین کو گزشتہ ہفتے ’خلا میں ہتھیاروں کے ایک تجربے‘ کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جاپان، امریکہ اور آسٹریلیا نے اس تجربے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ چین نے زمین سے درمیانی فاصلے تک مارنے کرنے والے بیلسٹک میزائیل سے موسم کا حال بتانے والی ایک سیٹلائٹ کو تباہ کیا جسے انیس سو ننانوے میں خلا میں بھیجا گیا تھا۔ یہ ’تجربہ‘ زمین سے پانچ سو سینتیس کلومیٹر کی بلندی پر کیا گیا۔

نامہ نگاروں کے مطابق بیس سال میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔ چین نے اس تجربے کی تصدیق نہیں کی۔ بیجنگ میں بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا کہ ’تجربے‘میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی نئی نہیں ہے لیکن ا سے چین کی عسکری صلاحیت کا ثبوت ملتا ہے۔

جمعرات کو امریکی قومی سکیورٹی کونسل کے ترجمان نے ’امریکن ایوی ایشن ویک اینڈ سپیس ٹیکنالوجی‘ نامی جریدے کی ایک رپورٹ کی تصدیق کی جس میں اس ’تجربے‘ کا ذکر تھا۔

جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری نے کہا کہ ان کی حکومت نے چین سے وضاحت طلب کی ہے اور اس بات کی وضاحت مانگی ہے کہ اس کے ارادے کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت پر ’ہمیں سب سے پہلے تو خلا کے پُر امن مقاصد کے لیے استعمال اور دوسرا سلامتی کے نقطۂ نظر سے تشویش ہے‘۔

آسٹریلیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک اسلحے کی جنگ کو خلاء میں لے جانے کے خلاف ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد