شٹ اپ امریکہ: چینی سفارت کار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین کے ایک اعلیٰ سفارتی اہلکار نے کہا ہے کہ امریکہ کو چین کے دفاعی اخراجات میں اضافے کے معاملے میں اپنا منہ بند رکھنا چاہیے۔ اقوام متحدہ میں چین کے سفیر شا زوکنگ نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کا اپنا دفاعی بجٹ بہت زیادہ ہے اس لیے اسے چین کو لیکچر جھاڑنے کی ضرورت نہیں۔ شا زوکنگ کا کہنا تھا کہ آبادی کے تناسب کے حساب سے چین کے دفاعی اخراجات میں اضافہ غیر معمولی بات نہیں ہے۔ امریکہ نے چین پر الزام لگایاہے کہ اس نے اپنے دفاعی اخراجات کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا ہے اور اسے خبردار کیا ہے کہ اس کی دفاعی پیش رفت سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ گیا ہے۔ چین کا کوئی فوجی بھی بیرون ملک کسی جنگی کارروائی میں مصروف نہیں ہے۔ شا زو کنگ کا کہنا تھا کہ چین کے دفاعی اخراجات میں اضافہ پُرامن مقاصد کے لیئے ہے۔ | اسی بارے میں کوئی جواز قابلِ قبول نہیں: چین27 July, 2006 | آس پاس چین عوام کو آزادی فراہم کرے: بش20 April, 2006 | آس پاس چین کا اسلحہ، خریدار بے قرار17 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||