BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 February, 2007, 09:22 GMT 14:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پرامن عالمی طاقت کا دعوٰی مشکوک‘
ڈک چینی
’حکومت کے دیگر اقدامات کچھ اور پیغام دیتے ہیں‘
امریکہ کے نائب صدر ڈک چینی نے کہا ہے کہ چین کی فوجی پالیسیاں اس کے ایک پرامن عالمی طاقت ہونے کے دعوے سے متصادم ہیں۔

اپنے دورۂ آسٹریلیا کے دوران جہاں ڈک چینی نے شمالی کوریا کے جوہری معاہدے کے حوالے سے چین کے کردار کی تعریف کی وہیں چین کی عسکری قوت اور ’اینٹی سیٹلائٹ ٹیسٹ‘ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے خلا میں موسمیاتی سیارے کی تباہی اور’عسکری قوت میں مسلسل اضافہ‘ تعمیری عمل نہیں اور نہ ہی یہ چین کے پرامن ترقی کے اعلان سے مطابقت رکھتے ہیں۔

چین کا کہنا ہے کہ اس کا حالیہ اینٹی سیٹلائٹ ٹیسٹ سائنسی مقاصد کے لیے تھا جبکہ مبصرین اسے چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کا مظاہرہ قرار دے رہے ہیں۔

شمالی کوریا کے جوہری معاہدے میں چین کے کردار کے حوالے سے ڈک چینی کا کہنا تھا’چینی یہ جانتے ہیں کہ شمالی کوریا کی جوہری طاقت ان کی اپنی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’تاہم چینی حکومت کے دیگر اقدامات کچھ اور پیغام دیتے ہیں‘۔

امریکی نائب صدر نے شمالی کوریا کے جوہری معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس معاہدے کے حوالے سے اپنی آنکھیں کھلی رکھےگا۔ اپنی تقریر کے دوران ڈک چینی نے آسٹریلوی وزیراعظم جان ہاورڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قدم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بالکل نہیں لڑکھڑائے اور ان کی اس پالیسی کی وجہ سے آسٹریلیا کو عالمی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

امریکی نائب صدر آج کل مشرقِ بعید کے دورے پر ہیں اور وہ جاپان کے دورے کے بعد جمعرات کو آسٹریلیا پہنچے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد