موسمی سیارے کی تباہی کی تصدیق | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین نے تصدیق کی ہے کہ اس کی جانب سے کیے جانے والے ایک ٹیسٹ کی وجہ سے ایک موسمی خلائی سیارہ تباہ ہوگیا ہے۔ چین کی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان کا اِس ٹیسٹ کی تصدیق کرتے ہوئے اصرار تھا کہ چین پرامن خلائی ترقی کے وعدے پر کار بند ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکہ کی جانب سے ان اطلاعات کی حمایت کی گئی تھی جن کے مطابق چین کے زمین سے خلاء میں درمیانی فاصلے کے ایک بلاسٹک میزائل کی وجہ سے موسمی سیارہ تباہ ہوگیا۔ تائیوان کے ایک سینئر سیاست دان کا کہنا تھا کہ وہ اسے ایک جارحانہ اقدام کے طور پر دیکھتے ہیں۔ بیس سال سے زائد عرصے میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا ٹیسٹ ہے جسے سیٹلائیٹ انٹرسیپٹ ٹیسٹ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جاپان، آسٹریلیا اور امریکہ سمیت بہت سے ممالک نے ٹسیٹ کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے اور ان کے مطابق چین کے اس تجربے نے انہیں تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور اس سے خلائی ہتھیاروں پر مبنی خلائی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ منگل سے قبل چین نے گیارہ جنوری کو کیے جانے والے ایسے کسی بھی تجربے سے انکار کیا تھا۔ چین کی وزرات ِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ امریکہ سمیت دیگر ممالک کو اس تجربے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ پرامن خلائی ترقی کا خواہاں ہے اور خلاء میں کسی قسم کے جنگی مقابلے کی مخالفت کرتا ہے۔ امریکن ایوی ایشن ویک اینڈ سپیس ٹیکنالوجی نامی رسالے نے اطلاع دی تھی کہ ایک اینٹی سیٹلائیٹ سسٹم نے گیارہ جنوری کو چینی ساخت کے فینگ ین ون سی موسمی سیارے کو تباہ کردیا تھا جسے چین کے ذیچانگ سپیس سینٹر سے داغا گیا تھا۔ اس اطلاع کی تصدیق جمعرات کو امریکی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کی تھی۔ چین کی تیزی سے بڑھتی عسکری قوت کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پہلے ہی تشویش پائی جاتی ہے اور چین نے بھی اپنے دفاعی اخراجات کو صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔ دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس کے دفاعی اخراجات میں حالیہ برسوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ | اسی بارے میں امریکی دشمن کے لئے خلاء بھی نہیں19 October, 2006 | نیٹ سائنس خلاء کی پہلی نجی پرواز کامیاب21 June, 2004 | نیٹ سائنس یورپ کاگیلیلیو سیٹلائٹ خلاء میں 28 December, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||