خلاء کی پہلی نجی پرواز کامیاب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
خلاء کے لیے پہلی نجی پرواز ’سپیس شپ ون‘ مغربی امریکی ریاست کیلیفورنیا کے صحرائے موجیو سے روانہ ہوئی اور 100 کلو میٹر جا کر یہ خلائی جہاز زمین پر لوٹ آیا۔ اس مشن کے کنٹرول روم نے بتایا کہ’سپیس شِپ ون‘ نامی یہ پہلا نجی ہوائی جہاز زمین سے ایک سو کلومیٹر بلندی پر گردش کرکے واپس زمین پر اتر گیا جب کہ خلاء کی اب تک مقررہ حدود اسی کلو میٹر ہیں۔ ’سپیس شِپ ون‘ میں راکٹ انجن لگائے گئے ہیں اور اسے ہوا بازی کے بانی برٹ روٹن نے تیار کیا ہے۔ اس سے پہلے کسی بھی نجی ہوائی جہاز نے اس قدر بلندی پر پرواز نہیں کی ہے۔ مئی میں کیے گئے تجربے میں اس ہوائی جہاز نے زمین سے چونسٹھ کلومیٹر بلندی پر پرواز کی تھی۔ اس پرواز کے لیے مائیکرو سافٹ اور ارب پتی پال ایلن نے مشترکہ سرمایہ فراہم کیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے سیاحت کا نیا باب کھلے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||