پہلا نجی جہاز، خلاء کیلیے تیار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
’سپیس شِپ ون‘ نامی پہلے نجی ہوائی جہاز کی پیر کے روز خلاء کی حدود کے آغاز تک تاریخی پرواز پر روانگی تیاریاں آخری مراحل سے گزر رہی ہیں۔ ’سپیس شِپ ون‘ وائٹ نائٹ نامی ایک اور جہاز کے ذریعے ہوا میں پرواز کے لیے لے جایا جائے گا جہاں سے سپیس شِپ ون خود پرواز کرتا ہوا زمین سے ایک سو کلومیٹر بلندی پر پرواز کرنے لگے گا۔ سپیس شِپ ون کو ہوا بازی کے بانی برٹ روٹن نے تیار کیا ہے۔ اس سے پہلے کسی بھی نجی ہوائی جہاز نے اس قدر بلندی پر پرواز نہیں کی ہے۔ مئی میں کیے گئے تجربے میں اس ہوائی جہاز نے زمین سے چونسٹھ کلومیٹر بلندی پر پرواز کی تھی۔ برٹ روٹن اور ان کی ٹیم کا، جو سکیلڈ کمپوزِٹ نامی کمپنی کے لیے کام کرتے ہیں، کہنا ہے کہ وہ ایک کروڑ ڈالر کا انساری ایکس انعام حاصل کرنے کے قریب ہو جائیں گے کیونکہ وہ غیر سرکاری سطح پر پہلی مرتبہ خلا میں پرواز کریں گے۔ اس جہاز میں پرواز کرنے والے پائلٹ کا نام بھی ریکارڈ بُک میں آ جائے گا کیونکہ وہ پہلے شہری ہوں گے جو زمین کی فضا کی حد کو عبور کریں گے۔ پائلٹ کے نام کا حتمی اعلان اتوار کو کیا جائے گا البتہ مئی کو کی گئی تجرباتی پرواز کے پائلٹ کا نام مائک میلویل ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||