BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 March, 2004, 17:33 GMT 22:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خلائی چٹان زمین کے قریب
خلائی چٹان
جمعرات کی رات ایک خلائی چٹان زمین سے بیالیس ہزار کلومیٹر کے فاصلے سے بغیر کسی اثر کے گزر گئی۔ یہ چٹان زمین سے اتنے کم فاصلے پر دیکھی جانے والا پہلا فلکی جرم تھا۔

ناسا کے سائنسدانو کے مطابق ایف ایچ دو ہزار چار نامی یہ خلائی چٹان تیس کلومیٹر چوڑی تھی اور یہ منگل کو پہلی بار دیکھی گئی۔

جمعرات کی رات کو جی ایم ٹی کے مطابق رات دس بج کر آٹھ منٹ پر یہ خلائی چٹان زمین سے بیالیس ہزار کلومیٹر کے فاصلے سے گزری۔

سائنسدانوں کے مطابق اس چٹان کا زمین سے تصادم کا کوئی خطرہ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت سی چیزیں زمین کے قریب سے گزرتی ہوں گی لیکن ان کا پتہ نہیں چلتا۔

انہوں نے کہا کہ زمین کی طرف بڑھنے کی صورت میں یہ اِس کے مدار میں داخل ہوتے ہی نذرِ آتش ہو جائے گی۔

خلائی چٹان کو یورپ، ایشیا اورجنوبی نصف کرہ سے دوربین کے ذریعے دیکھا گیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد