BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 27 February, 2004, 18:27 GMT 23:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یورپی خلائی مشن روسیٹا پھر مؤخر
روسیٹا
کامیابی کی صورت میں کسی بھی دم دار ستارے پر اترنے والی یہ پہلی خلائی گاڑی ہوگی
یورپی خلائی مشن روسیٹا کی روانگی موسم کی خرابی کے باعث مسلسل دوسری مرتبہ موخر کردی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ مشن فرانس کے گیانا لانچ سنٹر سے جمعرات کو روانہ کیا جانا تھا لیکن تیز آندھی کے باعث یہ پروگرام جمعہ کے لئے موخر کردیا گیا۔ تاہم جمعہ کے روز بھی موسم میں کوئی تبدیلی نہ آئی۔

یورپ کی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اب یہ مشن اگلے ہفتے کے آغاز پر روانہ کیا جائے گا۔

یہ مشن ایک دم دار ستارے کی سطح پر اتر کر اس کا معائنہ کرے گا۔مشن کی کامیابی کی صورت میں کسی بھی دم دار ستارے پر اترنے والی یہ پہلی خلائی گاڑی ہوگی۔

روسیٹا سن دو ہزار چودہ تک مذکورہ دم دار ستارے کے قریب پہنچ کر اس کا نقشے تیار کرے گی جس کی مدد سے زمین پر بیٹھے ہوئے سائنسدان اس کے لینڈر ’فِلے‘ کے وہاں اترنے کے لئے مناسب جگہ کا تعین کریں گے۔

جگہ کا تعین ہونے کے بعد دم دار ستارے سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر لینڈر ’روسیٹا‘ سے الگ ہوگا اور ایک میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے دم ستار ستارے کے مرکز کی طرف بڑھے گا۔

مِشن کا مقصد دم دار ستارے کے اجزا کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان میں نظام شمسی کی تخلیق کے بعد سے تبدیلی نہیں آئی۔

مِشن کے مکمل ہونے میں بارہ سال لگیں گے اور اس پر چھ سو ملین پاؤنڈ خرچہ آئے گا۔ یہ خلائی گاڑی آریان فائو جی ساخت کے راکٹ پر خلا میں بھیجی جائے گی۔

مِشن کے منتظم ڈاکٹر گیرہارڈ شویم کا کہنا کہ لینڈر کے دم دار ستارے پر اترنے کا مطلب ہوگا کہ ’ہم عملاً چار عشاریہ چھ ارب سال ماضی میں چلے جائیں گے جب نظام شمسی تخلیق کے ابتدائی مراحل میں تھا اور دھویں اور گیس کے بادلوں سے سیارے پیدا ہو رہے تھے ‘۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد