BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 April, 2004, 07:08 GMT 12:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خلائی کیپسول سویز زمین پر
برطانوی خلا باز مائیکل فولی
لینڈنگ بہت سوفٹ تھی: برطانوی خلا باز مائیکل فولی
روس کاخلائی کیپسول سویز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے تین خلابازوں کے ساتھ باحفاظت قزاکستان کی پہاڑیوں کے قریب اتر گیا ہے۔

روسی خلائی مشن کے مطابق واپس آنے والے خلابازوں میں روس اور برطانیہ کے دو خلا باز پچھلے چھ ماہ سے خلا میں تھے جبکہ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک خلا باز گیارہ روز بعد اپنا مشن ختم کر کے لوٹے ہیں۔

اب بین الاقوامی خلائی سٹیشن کو ایک امریکی اور ایک روسی خلاباز جو وہاں اکیس اپریل کو پہنچے تھے ، چلائیں گے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایک ترجمان کے مطابق روسی کیپسول شویز کے لینڈنگ بہت سوفٹ تھی اور بنا کسی مشکل کے عمل میں آئی۔ لینڈنگ کے بعد روسی عملے نے خلا بازوں کو آرام دہ کرسیوں پر آرام کرنے کا موقع دیا اور پھر بعد میں ضروری طبی معائینہ کیا گیا۔

بین الاقوامی خلائی سٹیشن دنیاکے سولہ ممالک چلاتے ہیں۔ لیکن سن دو ہزار تین میں امریکی خلائی شٹل کولمبیا کے حادثے کے بعد اب اس سٹیشن تک خلا بازوں اور دوسرے سامان کو لانے کا کام روسیوں نے سنبھالا ہوا ہے۔ روس چاہتا ہے کہ خلا باز اس سٹیشن پر اپنا قیام چھ ماہ کی بجائے ایک سال تک کے لئے بڑچھ دیں لیکن امریکہ کا اصرار ہے کہ سیکورٹی اور ضروری تربیت کے بغیر ایسا کرنا مناسب نہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد