BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 February, 2007, 15:08 GMT 20:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اولمرت کی کمیشن کے سامنے پیشی
یہود اولمرت
بنان پر حملے کے حوالے سے یہود اولمرت نکتہ چینی ہوتی رہی ہے
اسرائیل کے وزیراعظم یہود اولمرت لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملے پر تفتیش کرنے والے کمیشن کے سامنے جمعرات کو اپنی شہادت پیش کر ر ہے ہیں۔

جنگ کے متعلق یہ کمیشن آئندہ چند ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرےگا اور رپورٹ اسرائیلی وزیراعظم کے سیاسی مستقبل کے لیے خاصی اہم ہے۔

گزشتہ موسم سرما میں لبنان پر پڑوسی ملک اسرائیل کا حملہ تو پوری دنیا کی نظروں کے سامنے ہواتھا لیکن اسرائیل میں اِس حملے کی تفتیش کرنے والے ونگوگراڈ کمیشن کی کاروائی بند دروازوں کے پیچھے ہورہی ہے۔

دو اسرائیلی فوجیوں کے حزب اللہ کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد لبنان پر حملے کے فیصلے کے حوالے سے یہود اولمرت اور انکی حکومت پر شدید نکتہ چینی ہوتی رہی ہے۔ کئی اسرائیلی فوجیوں نے الزام لگایا ہے کہ وہ میدان جنگ میں جانے کے لیے پوری طرح لیس نہ تھے۔

لبنان پر حملے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر بھی ملک میں کئی طرح کی باتیں ہوئی ہیں اور جنگ ختم ہونے سے ذرا پہلے بڑے پیمانے پر بری فوج کی پیش قدمی کے فیصلے پر بھی کئی سوال اٹھے ہیں۔

کئی سلسلہ وار فوجی انکوائریوں کے بعد اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل ڈین ہالوٹز نے استفی دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس انکوائری کے نتائج اسرائیلی وزیر اعظم کے سیاسی مستقبل کے لیے خاصے اہم سمجھے جارہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم اس کمیشن کے سامنے تقریبا ستر افراد کی گواہیوں کے بعد سب سے آخر میں شہادت دینے والے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد