اولمرٹ عباس سے ملنے پر آمادہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی رہنما محمود عباس سے ملنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی رہنما سے ان کی ملاقات فلسطینی شدت پسندوں کی قبضے میں موجود اسرائیلی فوجی کارپورل گیلاد شالت کی رہائی سے مشروط نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجی کی رہائی دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات کے ایجنڈے میں سرفہرست ہو گی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ اعلان برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر سے ملاقات کے بعد اخباری نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کی بحالی کے لیئے خطے کا دورہ کر رہے ہیں۔ مسٹر بلیئر نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں استحکام برطانیہ سمیت تمام دنیا میں امن کے لیئے بہت ضروری ہے۔ حالیہ لبنان جنگ کے بارے میں مسٹر بلیئر نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنگ بندی سے متعلق قرار داد پر مکمل عمل درآمد کے سلسلے میں کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ بی بی سی کے سفارتی نامہ نگار جوناتھن مارکس کا کہنا ہے کہ ایک سال کے اندر وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے کے حالیہ اعلان کے باوجود ٹونی بلیئر عالمی سطح پر ایک کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اور فلسطینی رہنما محمود عباس کے مابین آخری ملاقات جون میں اردن میں ہوئی تھی۔ لیکن اس ملاقات کے فوری بعد ہی اسرائیلی فوجی کو غزہ کے قریب فلسطینی شدت پسندوں نے اغواء کر لیا۔ کارپورل گیلاد شالت کے اغواء کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملوں میں دو سو سے زائد فلسطینی ہلاک ہوگئے اور فلسطینی علاقے کی سرحدیں سیل کر دی گئیں۔ یروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار جیمز رینلڈز کا کہنا ہے کہ مسٹر ایہود اولمرٹ کے محمود عباس سے ملاقات کے بارے میں اعلان کے بعد ٹونی بلیئر یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ ان کے مشرقِ وسطیٰ کے دورے سے امن کے قیام کے سلسلے میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں فلسطینیوں سے بات کریں: بش24 May, 2006 | آس پاس فلسطینی ساتھ دیں: ایہود اولمرت 25 May, 2006 | آس پاس ایہود اولمرت کے استعفے کی خواہش 25 August, 2006 | آس پاس اسرائیلی وزیراعظم مشکل میں18 August, 2006 | آس پاس سفارتکاری جاری اور اسرائیلی کارروائی بھی25 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||