فرقہ وارانہ تشدد روکنے کا عزم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران اور سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ میں فرقہ وارانہ تشدد کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کا عہد کیا ہے۔ ایرانی صدر احمدی نژاد نےسنیچر کے روز سعودی عرب کا مختصر دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ ایران اور سعودی عرب نے معاہدے سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔ ایرانی صدر سعودی عرب کا یہ پہلا سرکاری دورہ تھا جس میں انہوں نےسعودی عرب کے شاہ عبداللہ اور دوسرے حکام سے ملاقات کی۔ ایرانی صدر سعودی عرب پہنچے تو سعودی بادشاہ نے ان کا استقبال کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا ایک دور ہوا۔شاہ عبد اللہ اور احمدی نژاد نے علیحدگی میں ملاقات کی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ایرانی صدر نے سعودی پہنچ کر کہا کہ ایران اور سعودی عرب دو بڑے مسلمان ملک ہے اور مسلم امہ کی توقعات دونوں ملکوں سے ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط روابط سے مسلم امہ طاقت ور ہوگی اور اس کی اپنی شناخت اور وقار کی حفاظت میں مدد ملے گی۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کےمطابق سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ نے کہا ایران اور سعودی عرب دو بردار اسلامی ممالک ہیں اور کئی لوگوں کی خواہش کے برعکس دونوں ملکوں کے تعلقات خوشگوار ہیں۔ سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ نے کہا عالم اسلام کے دشمن دونوں ملکوں کے درمیان نفرت کے بیج بونا چاہتے ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عقل اور حکمت سے ان عزائم کو ناکام بنائیں۔ شاہ عبداللہ نے احمدی نژاد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ ایرانی صدر نے سعودی عرب کے دورے پر روانگی کے موقع پر کہا کہ ایران اور علاقے کے کئی دوسرے ملکوں کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کچھ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس سے متعلق سوالات ہیں اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس کانفرنس میں کن امور پر غور و غوص کیا اور کیا طے پایا۔
احمدی نژاد نے کہا کہ ایران اپنے سوالات کا واضح جواب چاہتا ہے۔ بی بی سی کے سفارتی امور کے نامہ نگار جوناتھن مارکوس کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ملاقات اس بات کی نشاہدی کرتی ہے کہ ایران کا خطے میں اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔ امریکہ کی طرف سے افغانستان اور عراق میں سنی حکومتوں کو گرانے سے علاقے میں ایران کے اثرو رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں عراق: ایران کو امریکی وارننگ01 February, 2007 | آس پاس ایران پر بم بنانے میں مدد کا الزام01 February, 2007 | آس پاس فلسطینی: سعودی مصالحت قبول 29 January, 2007 | آس پاس گیٹس کی شاہ عبداللہ سے ملاقات18 January, 2007 | آس پاس امریکی منصوبے پر سعودی حمایت16 January, 2007 | آس پاس ’عرب دنیا اور بڑھتا ہوا شیعہ اثر‘24 October, 2006 | آس پاس ’پورے خطے میں جنگ کا انتباہ‘ 26 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||