گیٹس کی شاہ عبداللہ سے ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں وہ اعلی سعودی حکام سے بات چیت کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع کی سعودی عرب کے حکام سے بات چیت کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ عراق کی صورتحال زیر بحث ہے۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے سعودی بادشاہ عبد اللہ، وزیر دفاع اور خفیہ ادارے کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ بش انتظامیہ نے حال ہی میں ایران کے بارے میں سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔ امریکہ کا الزام ہے کہ ایران عراق میں صورتحال کو خراب کرنے میں کردار کر رہا ہے اور وہ عراقی مزاحمت کاروں کو اسلحہ اور تربیت مہیا کرتا ہے۔ امریکہ کا یہ بھی الزام ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران اس کی تردید کرتا آیا ہے۔ کچھ روز پہلے ایران کے اہلکار علی لاریجانی نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور وہاں اعلی حکام سے ملاقات کی تھی۔ | اسی بارے میں ’ایران، شام کے اندر گھسنےکا اردہ نہیں‘13 January, 2007 | آس پاس گیٹس کا فوج بھیجنے کا پہلا حکم27 December, 2006 | آس پاس عراق میں مشکل صورتحال کا سامنا23 December, 2006 | آس پاس ’امریکہ جنگ جیت نہیں رہا‘05 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||