BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 March, 2007, 23:16 GMT 04:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جوہری پروگرام کا معاوضہ نہیں ملا‘
معمر قدافی
’شہید‘ صدام حسین ان عرب رہنماؤں سےبہتر تھے جو آج زندہ ہیں: قدافی
لیبیا کے رہنما معمر قدافی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو جوہری پروگرام ختم کرنے کا مناسب معاوضہ نہیں دیا گیا ہے۔

معمر قدافی نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساتھ جوہری پروگرام کے معاملے پر نامناسب برتاؤ کی وجہ سے جنوبی کوریا اور ایران بھی لیبیا کی تقلید کرنے سے ہچکچائیں گے۔

لیبیا نے امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد2003 میں اپنے جوہری پروگرام کے منصوبے کو ختم کر دیا تھا اور جوہری اور میزائیل پروگرام سے متعلق تمام ساز و سامان ایک جہاز میں لاد کر امریکہ روانہ کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لیبیا کو اب بھی امریکہ ،برطانیہ اور یورپی یونین کے ان پاور سٹیشنوں کا انتظار ہے جن کا وعدہ کیا گیا تھا۔

معمر قدافی نے کہا کہ امریکہ کو عراق پر حملہ مہنگا پڑے گا

صدام حسین ’شہید‘ ہے
 صدام حسین ’شہید‘ ہوئے ہیں اور ان بے وقار عرب رہنماؤں سے بہتر تھے جو آج زندہ ہیں۔
معمر قدافی
عراق کے سابق رہنما صدام حسین کو’شہید‘ قرار دیتے ہوئے معمر قدافی نے کہا کہ وہ ان بے وقار عرب رہنماؤں سے بہتر تھے جو آج زندہ ہیں۔

معمر قدافی نے کہا صدام حسین نہ صرف شہید ہوئے ہیں بلکہ ایک برگزیدہ شخصیت کا مرتبہ حاصل کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا امریکہ عراق میں تین ہزار فوجی مروا چکا ہے اور ابھی اس کو مزید نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا امریکہ کو یہ سزا اس جھوٹ کی مل رہی کہ عراق کے پاس وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں۔

لیبیائی رہنما نے ان عراقی باشندوں کو بھی تنقید کانشانہ بنایا جو عراق پر امریکی حملے سے پہلے جلوس نکالتے تھے۔

سینتیس سال سے بر سرِ اقتدار معمر قدافی نے امریکہ سے کہا’ آپ ٹینک لے کر ہمارے گھروں اور مسجدوں میں گھس رہے ہیں۔ عراق پر امریکی حملہ امریکی قوم کے لیے تاریخی المیہ بھی بن سکتا ہے۔‘

معمر قدافی نے دنیا کے طاقتور ملکوں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے فوجی اور معاشی طاقت کے بل بوتے پر دنیا میں مطلق العنانی پھیلا رکھی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد