BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 March, 2007, 12:47 GMT 17:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مکی ماؤس: کارٹون یا امریکی علامت؟

 مکی ماؤس
آپ سات فٹ لمبے شرارتیں کرتے مکی ماؤس کے ساتھ تصویر بنواسکتے ہیں
ڈزنی لینڈ جیسی جگہوں پہ جانے کا مجھے کبھی خاص شوق نہیں رہا۔ لیکن پچھلے دنوں چھٹیوں میں اہلِ خانہ کے پر زور اصرار پر آخر کار ہمیں ڈزنی لینڈ کیلیفورنیا کا رُخ کرنا ہی پڑا۔

دن بھر کی سیر و تفریح کے لیے ہم مہنگے مہنگے ٹکٹ لے کر اندر داخل ہوئے تو بچوں کے مقبول ترین امریکی کارٹونوں کے ہنستے کھیلتے کرداروں نے استقبال کیا۔

یہاں آپ سات فٹ لمبے شرارتیں کرتے مکی ماؤس کے ساتھ تصویر بنواسکتے ہیں، ایلس ان ونڈرلینڈ کی طلسماتی دنیا میں گم ہو کر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ کہیں مصنوعی دریاؤں میں کشتی رانی کرسکتے ہیں، تو کہیں غاروں سے گذرتی ، پہاڑیوں سے ہوتی چھوٹی سی ٹرین آپ کوایک انوکھی دنیا کی سیر کراتی ہے۔

پریوں شہزادوں والی خوابوں کی اس دنیا میں داخل ہونے والے اکثر لوگ عام زندگی کے مسائل باہر ہی چھوڑ آتے ہیں۔ لیکن عادت سے مجبور میرا صحافتی دماغ پھر بھی اس عجیب و غریب جگہ کو امریکی معاشرے اور نفسیات کے تناظر میں پرکھنے لگتا ہے۔

ڈزنی لینڈ کے خالق والٹ ڈزنی کی نظر میں ڈزنی لینڈ کے قیام کی بنیاد انہی خوابوں اور نظریات پر کی گئی ہے جن پر خود امریکہ کی تعمیر کی گئی۔

والٹ ڈزنی کو اس قسم کی انوکھی جگہ بنانے کا خیال کوئی پانچ دہائیاں پہلے آیا۔ تب بعض ناقدین نے ان کا مذاق اڑایا کہ والٹ ڈزنی کا دماغ چل گیا ہے۔ لیکن اپنی مسلسل محنت کے بعد انیس سو پچپن میں والٹ ڈزنی نے ڈزنی لینڈ کا افتتاح کر دکھایا۔

داخل ہوتے ہی مقبول ترین امریکی کارٹونوں کے ہنستے کھیلتے کرداروں آپ کا استقبال کرتے ہیں

کہنے کو تو ان کا مقصد ڈزنی لینڈ کے ذریعے لوگوں میں خوشیاں بانٹا تھا۔ لیکن ایک تخلیق کار کے ساتھ ساتھ والٹ ڈزنی بنیادی طور پرایک کاروباری شخص تھے اور ان کا بڑا مقصد پیسہ بنانا تھا۔

والٹ ڈزنی کوگزرے تین دہائیاں بیت گئی ہیں۔ آج ان کے نام سے منسوب ڈزنی کمپنی امریکہ کی اربوں ڈالر کمانے والی میڈیا کی بڑی بین الاقوامی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ نشریاتی اداروں اور بچوں کے بے شمار کارٹون کردار تخلیق کرنے سے لے کر ہالی وڈ کی مہنگی ترین فلمیں بنانے کا سہرا ڈزنی کے سر ہی ہے۔

یوں چاہتے یا نہ چاہتے ہوئے بھی، ڈزنی دنیا بھر میں امریکی کلچراور امریکی سوچ کے فروغ کا بڑا آلۂ کار ہے جس کا پہلا بڑا نشانہ دنیا بھر میں ہالی وڈ کے کارٹون دیکھنے والے بچے ہوتے ہیں۔

لیکن بچے ہوں یا بڑے اس جادوئی دنیا سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہر سال لاکھوں لوگ دور دور سے ڈزنی لینڈ گھومنے آتے ہیں۔ پوری طرح ڈزنی لینڈ دیکھنے کے لیے کئی کئی ہفتے آس پاس کے مہنگے ہوٹلوں میں ٹھہرتے ہیں اور روزانہ اس جادوئی دنیا کے مختلف حصوں میں سارا سارا دن گذارتے ہیں۔

یہاں سیر سپاٹےکے ساتھ ساتھ ڈھیر ساری شاپنگ کرنا بھی تقریباً لازمی سمجھا جاتا ہے۔ والدین بچوں کے اصرار پر طرح طرح کے کھلونے خریدنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ڈزنی لینڈ کی نشانی کے طور پر لوگ مکی ماؤس، سنڈریلا اور سنو وائٹ جیسے کارٹون کرداروں کی ٹی شرٹیں اور ٹوپیاں خریدتے ہیں۔

یوں ڈزنی لینڈ امریکی سرمایہ دارانہ نظام کی بہترین مثال نظر آتا ہے جہاں ارد گرد کے ہزاروں لوگوں کی طرح آپ بھی خود کو خاصا کنگال کرکے لوٹتے ہیں۔

ڈزنی لینڈ میں اپنا محدود بجٹ کھپانے اور کوئی بارہ گھنٹے چل چل کر ہم تو تھک کے چور ہوگئے اور خوابوں کی دنیا کہلائی جانے والے اس جگہ سے واپسی میں ہی اپنی عافیت سمجھی۔

جس نے ڈزنی لینڈ نہیں دیکھا؟
 ایک بار ضرور ڈزنی لینڈ جانے کا سوچیے گا، پھر کم از کم آپ کو یہ تسلی ہو جائے گی کہ اس تجربے کے بغیر بھی آپ کی زندگی ہرگز ادھوری نہیں تھی

میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ جس نے ڈزنی لینڈ نہیں دیکھا اس نے کچھ بھی نہیں دیکھا۔ ہاں اتنا ضرور کہ سکتا ہوں کہ اگر آپ کو موقع لگے تو زندگی میں ایک بار ضرور ڈزنی لینڈ جانے کا سوچیے گا۔ پھر کم از کم آپ کو یہ تسلی ہو جائے گی کہ اس تجربے کے بغیر بھی آپ کی زندگی ہرگز ادھوری نہیں تھی۔
والٹ ڈزنی شومفت ڈزنی شو
انٹرنیٹ پر والٹ ڈزنی کے مشہور شوز مفت
کارٹون ٹی وی چینل
بھارت میں بچوں کے لیے دو چینلز کا آغاز
 ایران کاکروچ کا کارٹون
ایران میں ایڈیٹر، کارٹونسٹ اور اخبار بند
شیکسپئیر کی نمائشمزاحیہ نمائش شروع
عامیانہ کرداروں اور کارٹونوں کی ایک نمائش
ایرانایرانی کارٹون فلمیں
اسلامی اور انقلابی شخصیات پر کارٹون فلمیں
بڑوں کی کارٹون فلمبڑوں کی کارٹون فلم
بچوں کے میڈیم میں بڑوں کے لئے سبق
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد