BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 September, 2005, 08:22 GMT 13:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہانگ کانگ میں ڈزنی لینڈ کا افتتاح
ڈزنی لینڈ
اس پارک سےاگلے چالیس سالوں میں انیس ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے
ڈزنی کمپنی نے ایک اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی مالیت سےہانگ کانگ میں ایک نیا تھیم پارک کھولا ہے، جو چین میں اس کمپنی کی طرف سے اب تک کی جانے والی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔

ہانگ کانگ کا ڈزنی لینڈ لینٹانو جزیرے پر قائم ہے اور توقع ہے کہ یہ نیا تھیم پارک پہلے سال ہی پچپن لاکھ کے قریب سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ لائے گا۔

اس منصوبے سے جس کی ستاون فیصد ملکیت ہانگ کانگ حکومت کے پاس ہے اگلے چالیس سالوں میں انیس ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔

ڈزنی لینڈ کے ایلس ان دی ونڈر لینڈ، جیسے کردار کینٹونیز زبان میں گانے گائیں گے اور پارک میں چینی کھانے فروخت کیے جائیں گے۔

تھیم پارک کا افتتاح چین کے نائب صدر زنگ کنگ ہنگ نے کیا اور دوسرے مہمانوں میں ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو ڈونلڈ تسانگ اور والٹ ڈزنی کمپنی کے سربراہ مائیکل ایزنر شامل تھے۔

مہمان افتتاحی تقریب میں چینی کے روایتی شیروں کے ناچ سے محظوظ ہوئے۔ شیروں کا یہ ناچ پریوں کے دیس کے ایک بہت بڑے قلعے کے سامنے پیش کیا گیا۔

ڈزنی کمپنی کو امید ہے کہ یہ تھیم پارک ہانگ کانگ میں شاپنگ اور تفریحی کے لیے آنے والے امیر چینیوں اور ان کے بچوں کے لیے ایک بڑی دلچسپی ثابت ہو گا۔

افتتاحی تقریب پر مقامی حکام اور تھیم پارک کے درمیان محکمہ صحت کے حکام کی ٹوپیوں اور بیجز اتارنے پر ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ تھیم پارک کے حکام نے پارک میں فروخت کی جانے والی اشیاء خورد و نوش کے معائنے کے لیے آنے والے صحت کے حکام کو اپنی ٹوپیاں اور بلے اتارنے کا حکم دیا تھا۔

اس پر ہانگ کانگ کے حکام ناراض ہوگئے اور انہوں نے ڈزنی کمپنی کو خبردار کیا کہ وہ قانون سے بالاتر نہیں ہیں۔ ڈزنی لینڈ انتطامیہ نے بعد میں ہانگ کانگ کے حکام سے معذرت کی اور مقامی قوانین کی پاسداری کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد