BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 June, 2005, 16:10 GMT 21:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’شیکسپئیر اور وز مل گئے‘
کارٹون
وز کرداروں کے مشہور میلے کچیلے موٹے کردار
رائل شیکسپئیر کمپنی (آر ایس سی) اور وز کارٹون بنانے والوں کے درمیان فحش کرداروں پر مبنی ایک نمائش کرنے کا معاہدہ ہو گیا ہے۔

وز ’ میلے کچیلے موٹے‘ اور غیر منظم کرداروں پہ کارٹون بنانے کے لیے مشہور ہے۔ اب وہ شیکسپئیر کے عامیانہ مزاحیہ کرداروں کے لیے کارٹون نما تصویریں بنائیں گے۔

آر ایس سی اس باہمی کوشش کو اپنے مزاحیہ دور کی ’کشادگی‘ قرار دے رہی ہے۔ وز کارٹونسٹز نے آر ایس سی کمپنی کے کچھ عملے کے بھی کارٹون بنائے ہیں۔

آر ایس سی کی نمائندہ خاتون نے کہا کہ شیکسپئیر کے عامیانہ کردار وز کے کارٹونوں سے ملتے ہیں۔ شاید وہ اپنے زمانے کے وز کردار تھے۔

شیکسپئیر ملکئہ الزبتھ اول کے دور کے ڈرامہ نگار تھے۔ ان کے مزاحیہ ڈرامے مثلاً ’ایز یو لائک اِٹ‘ اور ’لوز لیبرز لاسٹ‘ عامیانہ کرداروں سے بھرے پڑے ہیں۔ بارڈ نے ان ڈراموں کو فحش جملوں اور جنسی حوالوں سے آراستہ کیا ہے۔

وز کارٹونوں کے نمائندہ سائمن تھاوپ نے کہا کے وہ شیکسپئیر کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں۔ انھوں نے فزکس اور انکے ساتھی گراہم ڈیوری نے باٹنی پڑھ رکھی ہے۔لیکن وہ جانتے ہیں کہ شیکسپئیر کے مزاحیہ کردار باسی ہو چکے ہیں اور وز کے کارٹونوں کا بھی یہی حال ہے۔ اس لیے اچھا ہو گا کہ دونوں کو ملا کر کچھ نئی چیز بنائی جائے۔

آر ایس سی شیکسپئیر کے مزاحیہ ڈراموں کو سٹریڈفورڈ اپان ایوان میں اکتوبر تک چلائے گی۔ اس کے بعد سولہ ہفتوں کے لیے ان ڈراموں کو لندن میں چلایا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد