BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 July, 2004, 10:26 GMT 15:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پاپ سٹار‘ شیکسپئیر لندن کی سڑکوں پر
ولیم شیکسپئیر
شیکسپئیر: ایک عوامی انداز میں
مشہور برطانوی مصنف شیکسپئیر کی سوانح حیات کوایسٹ لندن کے کچھ نوجوان جدید انداز میں پیش کریں گے۔

ایسٹ لندن کے نسبتاً پسمنادہ علاقے ہیکنی کے نوجوان برطانیہ کے نیشنل یوتھ تھیئٹر کے تعاون سے جولائی کے آخر میں ہونے والے ہوکسٹن سکوئیر تھیئٹر فیسٹیول میں تین ڈرامے پیش کریں گے۔ ان ڈراموں میں شیکسپئیر کو ایک پاپ سٹار دکھایا جائے گا۔

یہ پاپ سٹار شیکسپئیر کے ڈراموں اور ایسٹ لندن کی کہانیوں کو ملا کر بیان کرے گا۔

نیشنل یوتھ تھئیٹر کے پال روسبی کا کہنا ہے کہ سولھویں صدی میں رہنے والے ولیم شیکسپئیر نے اپنی زندگی کا کچھ عرصہ ایسٹ لندن کے علاقے شورڈِچ میں گزارا تھا ۔ ان کا کہنا ہے کہ شورڈِچ شیکسپئیر کےچند مشہور ڈراموں کا محرک بنا اور ’رومیو اینڈ جولیٹ‘ بھی انہوں یہیں لکھا۔

ہیکنی کے نوجوان ان ڈراموں میں شیکسپئیر کے کئی مشہور ڈراموں کے فقرے شامل کریں گے لیکن پوری کہانی کو ایک جدید انداز میں پیش کیا جائے گا۔ پال روسبی نے بتایا کہ اس پیشکش کا انداز عوامی کہلایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ایک طرح سے شیکسپئیر کو سڑکوں پر لانا چاہتے ہیں‘۔ اسی سلسلے میں فیسٹیول کے دوران بھی کچھ اداکار صفائی کرنے والوں یا گاڑیوں کی پارکنگ سنبھالنے والوں کے بھیس میں ہونگے اور فیسٹیول میں آنے والوں سے شیکسپئیر کی زبان بولیں گے جس میں ڈراموں کے مشہور جملے شامل ہوں گے۔ اس کا مقصد لوگوں کو حیران کرنا بھی ہے اور شیکسپئیر کے خیالات کو عام زندگی کا حصہ بنانا بھی۔

شیکسپئیر کا کردار کرنے والا اداکار موبائل فون پر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے ملنے والے سوالات کا بھی جواب دے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد