انٹرنیٹ پر مفت والٹ ڈزنی شو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے اینٹرٹینمنٹ فراہم کرنے والے ادارے والٹ ڈزنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے چند مقبول ٹی وی شو انٹرنیٹ پر مفت دکھائے گا۔ اس اعلان کے بعد والٹ ڈزنی کے شیئرز میں یکدم اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈزنی کا اپنا ٹی وی نیٹ ورک اے بی سی چار مقبول ٹی وی شو سے اس پیشکش کا افتتاح کرے گا جن میں ’ڈیسپیریٹ ہاؤس وائیوز‘ بھی شامل ہے۔ یہ پروگرام انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کیئے جاسکیں گے۔ تاہم براڈ بینڈ استعمال کرنے والے ناظرین ان پروگراموں میں دکھائے جانے والے اشتہارات سے پیچھا نہیں چھڑا سکیں گے اور انہیں یہ اشتہارات بھی ڈاؤن لوڈ کرنے پڑیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ پیشکش مختلف مصنوعات کی تشہیر کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ والٹ ڈزنی کے نقش قدم پر دیگر براڈ کاسٹنگ ادارے بھی جلد ہی ایسی پیشکشوں کے ساتھ سامنے آئیں گے۔ انٹرنیٹ پر دکھائے جانے والے پروگراموں کے لیئے پہلے ہی دس بڑی کمپنیوں نے اپنی اشیاء کے اشتہارات کے لیئے والٹ ڈزنی سے معاہدے کرلیئے ہیں۔ براڈ کاسٹنگ کے اداروں کو اشتہارات سے ملنے والی آمدنی بڑھانے میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ مقابلے کی اس دوڑ میں والٹ ڈزنی کا یہ نیا ذریعہ آمدن کافی کارگر ثابت ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ اس پیشکش سے قبل اے بی سی کے پروگرام ڈاؤن لوڈ کیئے جاسکتے تھے تاہم اس کے لیئے ہر قسط کی قیمت تقریباً دو ڈالر ادا کرنی پڑتی تھی۔ تاہم ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ یہ نیا اقدام مقامی ٹی وی سٹیشنوں کے لیئے مسائل کا باعث بھی بن سکتا ہے جن کے لیئے اشتہارات حاصل کرنا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔ والٹ ڈزنی کا دو ماہ پر محیط تجرباتی منصوبہ مئی سے شروع کیا جائے گا۔ چار پروگراموں کی اقساط صرف براڈ بینڈ استعمال کرنے والے اور امریکی ای میل ایڈریس رکھنے والے ہی دیکھ سکیں گے۔ والٹ ڈزنی نے اپنا ہائی سپیڈ انٹرنیٹ چینل کھولنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ | اسی بارے میں دی سمپسنز: ’ہم اب نہیں بولیں گے‘01 April, 2004 | فن فنکار سکُوبی ڈو نے ریکارڈ توڑ دیا25 October, 2004 | فن فنکار جیکسن مقدمہ پر میڈیا کی توجہ28 January, 2005 | فن فنکار بیرونی لِنک بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||