’مزاحمت کاروں نے مسجد اڑا دی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ مزاحمت کاروں نے کرکک میں شیعہ مسلک کی ایک زیرِ تعمیر مسجد کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ تاحال کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ایک دیگر واقعے میں کرکک شہر میں ہی دو تعمیراتی کارکنوں کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس حملے میں دیگر دو کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دریں اثناء مشرقِ وسطٰی کے دورے پر روانگی سے قبل امریکی وزیرِ خارجہ کونڈا لیزا رائس نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے جن کے مطابق امریکہ کے عراق میں موجود ایرانی گروپوں سے لڑائی کے نتیجے میں عراق میں جاری جھڑپوں میں تیزی آئے گی۔ تاہم انہوں نے امریکی صدر بش کے اس عزم کی حمایت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عراق میں بم تیار کرنے والےگروہوں کے خلاف ’تلاش کرو اور تباہ کردو‘ کی بنیاد پر آپریشن کیا جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی سے جھڑپوں میں تیزی نہیں آئے گی بلکہ یہ ایک عمدہ پالیسی ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ ایران یا شام کو عراق میں کوئی ایسی سرگرمی جاری رکھنے نہیں دےگا جس کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کو خطرہ لاحق ہو۔ انہوں نے کہا کہ ’میرے نزدیک دنیا میں کوئی حکومت ایسی نہیں ہوگی جو ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہے اور عراق میں مختلف گروہوں خصوصاً ایرانیوں کو وہ نیٹ ورک چلانے دے جو اعلیٰ درجے کے ایسے بم بنانے میں مصروف ہیں جن کا نشانہ ہمارے فوجی بنتے ہیں‘۔ کونڈا لیزا رائس مشرقِ وسطٰی کے دورے کے دوران عراق کے علاوہ اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گی۔ تاہم انہوں نے روانگی سے قبل تسلیم کیا کہ وہ اس مسئلے کو حل کروانے کے لیے یہ دورہ نہیں کر رہی ہیں۔ | اسی بارے میں عراق پالیسی: ’بش کا نیا نسخہ‘10 January, 2007 | آس پاس عراق میں مزید فوج کا اعلان آج متوقع 10 January, 2007 | آس پاس عراق میں امریکی فوج میں اضافہ 10 January, 2007 | آس پاس بش کی نئی پالیسی پر عالمی ردعمل 11 January, 2007 | آس پاس ایرانی قونصلیٹ پرامریکی حملہ11 January, 2007 | آس پاس ’عراقی وزیر اعظم رعایتی وقت پرہیں‘11 January, 2007 | آس پاس ’ایران، شام کے اندر گھسنےکا اردہ نہیں‘13 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||