اسامہ کو فرار ہونے میں مدد کی:گلبدین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان جنگجو گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ ان کے جوانوں نے پانچ سال قبل القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو امریکی حملے سے بچ کر نکلنے میں مدد کی تھی۔ حزب اسلامی کے رہنما نے پاکستان کے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل جیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سن دو ہزار ایک کے آخر میں امریکہ نے تورا بورا پر حملہ کیا تو انہوں نے اسامہ بن لادن کو ’محفوظ مقام‘ پر منتقل کرنے میں مدد کی تھی۔ حکمت یار نے بتایا کہ القاعدہ کے ایک اعلی رہنما اور اسامہ بن لادن کے دست راست ایمن الزواہری کو بھی ایک نامعلوم مقام پر لے جایا گیا تھا۔ نجی ٹی وی چینیل جیو پر بھی نشر کیے گئے اس انٹرویو کی تصدیق آزاد ذرائع سے نہیں کی جا سکتی ہے لیکن انٹرویو کرنے والے صحافی سلیم سافی نے خبررساں ایجنسی رائیٹرز کو بتایا کہ انہوں نے یہ انٹرویو تین ہفتے قبل افغانستان میں کیا تھا۔ حکمت یار نے انیس سو نوے کے اوائل میں افغانستان میں وزیراعظم کے عہدے پر کام کیا تھا۔ سن دو ہزار ایک وہ ایران میں ملک بدر تھے۔ انہوں نے یہ انٹرویو پشتو زبان میں دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب امریکی فوجیوں نے تورا بورا کی اس غار کو گھیر لیا جس میں اسامہ موجود تھے تو ان کے ساتھیوں نے فیصلہ کیا کہ وہ القائدہ کے رہنما کی مدد کریں جیسا کہ انہوں نے مجاہدین کو روسی فوجوں کے خلاف لڑنے میں مدد کی تھی۔ انہوں نے کہا’ہم نے ان کو وہاں سے نکلنے میں مدد دی اور انہیں محفوظ مقام تک پہنچایا‘۔ اس انٹرویو کے کچھ حصے ہی سمجھ میں آ رہے تھے کیونکہ گلبدین حکمت یار کی آواز پر پاکستان کی قومی زبان اردو میں ترجمہ چل رہا تھا۔ امریکی فوجیں گیارہ ستمبر دو ہزار ایک میں ہونے والے امریکہ میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد سے اسامہ بن لادن اور ایمن الزواہری کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ دو ہزار ایک میں وہ ان رہنماؤں کے بہت قریب پہنچ گئیں تھیں۔ | اسی بارے میں حکمت یار سے علیحدگی03 May, 2004 | آس پاس ’چینی امریکی فوج نےہلاک کیے‘19 June, 2004 | آس پاس القاعدہ کے جھنڈے تلے لڑنے کا اعلان 04 May, 2006 | آس پاس القاعدہ نے بش کو ’ناکامی‘ قرار دیا29 September, 2006 | آس پاس اسامہ بن لادن: انتقال کا کوئی ثبوت نہیں25 September, 2006 | آس پاس الجزیرہ پر اسامہ بن لادن کا نیا وڈیو 07 September, 2006 | آس پاس وائٹ ہاؤس: بن لادن کا بیان مسترد02 July, 2006 | آس پاس آواز اسامہ بن لادن ہی کی ہے: امریکہ24 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||