BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 June, 2004, 19:20 GMT 00:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’چینی امریکی فوج نےہلاک کیے‘

News image
حکمت یار سویت یونین کے خلاف جہاد میں پیش پیش رہے ہیں
حزب اسلامی افغانستان کے رہنما گلبدین حکمت یار نے دعویٰ کیا ہے کہ کندوزمیں چینی کارکنوں کی ہلاکت میں امریکی فوج ملوث تھی۔

پشاور میں اخبارات کو جاری کئے گئے ایک بیان میں گلبدین حکمت یار نے کہا کہ ’مجاہدین‘ صرف امریکی اور اتحادی فوجیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کندوز میں چینی کارکنوں کو ’مجاہدین‘ نے نہیں بلکہ امریکی فوج نے ہلاک کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بندرگاہ گوادر اور یوگوسلاویہ میں بھی امریکیوں نے ہی چینیوں پر حملہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے حامی طالبان کے معاملات میں مداخلت نہیں کر رہے اور نہ ہی طالبان کے ساتھ ان کا کوئی معاہدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حامی اپنے طور پر امریکی اور اتحادی فوج کے خلاف افغانستان کو آزاد کرانے کے لیے جددجہد کر رہے ہیں جس کو انہوں نے جہاد قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو افغانستان میں آئندہ ہونے والے الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تلقین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر کوئی ایسا امیدوار سامنے آتا جو فوری طور پر غیر ملکی فوجوں کی افغانستان سے چلے جانے کی بات کرتا تو وہ اس کی غیر مشروط طور پر حمایت کرنے کے لیے تیار تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم افغانستان میں اسلامی حکومت کے قیام تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’کٹ پتلی حکمران‘ اور غیر ملکیوں کے ’غلاموں‘ سے بات چیت کرنا اسلامی اقدار کی خلاف ورزی ہو گی۔

دریں اثناء طالبان نے زابل میں ایک حملے میں دو افغان فوجیوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔

حکام نے دو افغان فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں کئی طالبان بھی ہلاک ہو گئےتھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد