BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: غورپر باغیوں کا قبضہ
غور
غور افغانستان کے مغرب میں واقع ہے
افغان باغی ملیشیا کمانڈر عبدالسلام خان نے صوبہ غور کے دارالحکومت چخچرن پر قبضہ کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ چخچرن پر قبضہ کے دوران شدید لڑائی ہوئی جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم از کم دس افردا کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی پولیس کمانڈر نے بتایا کہ حملے اور لڑائی کا آغاز جمعرات کو ہوا اور حملے میں راکٹ، توپخانے اور ماٹرز کا استعمال دن بھر جاری رہا۔

بتایا گیا ہے کہ صوبائی گورنر فرار ہو کر مغربی شہر ہرات چلے گئے ہیں۔

افغانستان میں حکومت ستمبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل ملیشیاؤں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کو غیر مسلح کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

افغان صدر حامد کرزئی نے حال ہی میں واشنگٹن کے دورے کے دوران ملیشیاؤں کو غیر مسلح کرنے کے لیے عالمی فنڈنگ کی اپیل کی تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد