BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 June, 2004, 00:46 GMT 05:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تفتیش کار پر فرد جرم عائد
News image
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے لئے افغان قیدیوں سے تفتیش کرنے والے ایک امریکی کنٹریکٹر پر افغان قیدیوں سے تشدد کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

مذکورہ شخص پر ایک قیدی کو ہلاک کرنے کی فرد جرم امریکہ میں ایک جیوری نے عائد کی ہے۔

شمالی کیرولائنا میں ایک جج نے کنٹریکٹر ڈیوڈ پسیرو جو الزامات عائد کیے ہیں ان میں ایک افغان قیدی عبدالولی پر چار مرتبہ وار کرنے اور ایک بار خطرناک آلے کے ساتھ جان لیوا حملہ شامل ہے۔

مسٹر ولی گزشتہ برس کنڑ میں قائم ایک امریکی اڈے میں تفتیش کے دور روز بعد انتقال کر گئے تھے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکی قید میں تین افغانوں کی ہلاکت کی اب تک تصدیق ہوئی ہے اور عبدالولی ان میں سے ایک تھے۔

حقوق انسانی کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ عراقی اور افغان قیدیوں سے امریکی بدسلوکی ایک معمول ہے۔

جبکہ امریکی صدر بش کا کہنا ہے کہ عراق کی ابوغریب جیل میں قیدیوں کے ساتھ کیا جانے والا ٹارچر اپنی نوعیت کا ایک ہی واقعہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد