’سات ماہ میں اپنی حفاظت کرلیں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش سےملاقات کے بعد عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ عراقی فوج اور پولیس جون 2007 تک ملک میں سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کے قابل ہوں گی۔ امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں عراقی وزیر اعظم نے کہا امریکی افواج عراق میں ’مشن کی کامیابی‘ تک وہاں موجود رہیں گی لیکن جون 2007 تک عراقی سکیورٹی فورسز ملکی انتظام سنبھالنے کے قابل ہو جائیں گی۔ اردن میں ملاقات کے بعد امریکی صدر بش اور عراقی صدر نوری المالکی نے عراق کو تین خود مختار حصوں یا ’زونز‘ میں تقسیم کرنے کی تجاویز کو رد کر دیا تھا۔ امریکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق دونوں رہمناؤں نے جمعرات کی صبح اردن میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں صدر بش نے کہا کہ وہ اور نوری المالکی اس بات پر متفق ہیں کہ عراق کو تقسیم نہیں کیا جانا چاہیے۔ صدر بش نے کہا کہ ان سے ملاقات کے دوران عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے واضح کیا کہ عراق کو تقسیم کرنے کی جو تجاویز دی جا رہی ہیں عراقی عوام ان سے اتفاق نہیں کرتے۔ صدر بش نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم نے اس خدشہ کا اظہار بھی کیا کہ عراق کی تقسیم سے فرقہ وارانہ تشدد میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ صدر بش اور نوری المالکی کے درمیان یہ ملاقات جس کے عراق میں شیعہ رہنما مقتدالصدر کے حامی مخالف تھے، دو گھنٹے تک جاری رہی۔ نوری المالکی نے پریس کانفرس میں بظاہر شام اور ایران کو عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر اس ملک اور خصوصاً عراق کے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں جو عراقی حکومت کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ صدر بش اور وزیر اعظم نوری المالکی نے عراق کی سیکورٹی کی ذمہ داریاں عراقی عوام کے حوالے کرنے کے عمل کو تیز تر کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان جمعرات کی صبح ہونے والی یہ ملاقات بدھ کی رات کوہونی تھی لیکن پہلے سے طے شدہ یہ ملاقات التواء کا شکار ہوگئی تھی۔ پریس کانفرنس میں صدر بش نے نور المالکی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مضبوط شخصیت کے مالک جو عراق کو ایک جمہوری اور خودمختار ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر اور عراقی وزیرِ اعظم دونوں اردن میں ہیں اور انہوں نے عراق کے مسئلے پر اردن کے شاہ عبداللہ کے ساتھ بھی تبادلۂ خیال کیا ہے۔ صدر بش اور نوری المالکی کے درمیان بدھ کی ملاقات کے ملتوی ہونے سے قبل یہ خبریں آئیں تھیں کہ عراق میں مقتدیٰ الصدر کے حامی سیاسی گروپ نے اس میٹنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اشتراک معطل کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران صدر بش کو عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں کئی سوالوں کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر بش نے ان سوالوں پر کہا کہ امریکی فوج اس وقت تک عراق میں رہے گی جب تک ان کا ’کام مکمل نہیں ہو جاتا۔‘ صدر بش نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عراق کو القاعدہ کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں بننیں دیں گے۔ نورالمالکی نے عراق میں موجود مزاحمت کاروں کی حزب اللہ کے ہاتھوں تربیت کی خبروں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔ | اسی بارے میں امریکی فضائی حملہ میں خواتین ہلاک29 November, 2006 | آس پاس امن امریکی فوج کی واپسی سے:ایران28 November, 2006 | آس پاس عراق سےفوج واپس نہیں بلاؤں گا: بش28 November, 2006 | آس پاس طالبانی نے ایران سے مدد مانگ لی27 November, 2006 | آس پاس ’عراق خانہ جنگی کے دہانے پر ہے‘27 November, 2006 | آس پاس عراق کے صدر کو ایران کی دعوت21 November, 2006 | آس پاس عراق کے لئے اہم سنگ میل: بش06 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||