جوہری پروگرام: ایرانی پیش رفت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے صدر احمدی نجاد نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کی انتہا کو پہنچنے والا ہے۔ گزشتہ روز جنوبی تہران میں رے کے مقام پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیتیوں میں دس گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن اپنے بنیادی حق سے دستبرادار نہیں ہو گا۔ ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لیواروف نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے کمشنر سے بات چیت کے بعد کہا ہے کہ روس ایران کے جوہری تنازعے کا حل حتی المقدور مذاکرات سے چاہے گا۔ سرگئی لیواروف نے کہا ہے کہ ’اس وقت جاری بات چیت کے باعث تمام فریق صورت حال کو بہتر طور پر سمجھ رہے ہیں اور ایسے میں قوی امکانات ہیں کہ کوئی سمجھوتہ طے پا سکے جس سے مذاکرات کا راستہ کھلے‘۔ سرگئی لیواروف نے کہا کہ روس مذاکرات کی ضمن میں اپنی تما م تر کوشش کرے گا۔ |
اسی بارے میں ایران کے خلاف پابندیوں پر غور07 October, 2006 | آس پاس بوشہر پلانٹ مکمل کرینگے: روس27 September, 2006 | آس پاس ایران جوہری تنازعہ: فرانس تعاون کرے03 October, 2006 | آس پاس امریکہ، برطانیہ پر احمدی کا حملہ20 September, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||