BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 September, 2006, 18:38 GMT 23:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ پاک۔افغان مذاکرات کا میزبان
امریکہ چاہتا ہے کہ سکیورٹی کے امور پر دونوں ممالک تعاون کریں
امریکی صدر بش پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی غرض سے دونوں ممالک کے صدور کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کریں گے۔

صدر پرویز مشرف اور افغان صدر حامد کرزئی عشائیے پر صدر بش سے ملیں گے۔ توقع ہے کہ مذاکرات میں دہشتگردی اور سکیورٹی امور کے معاملات سرفہرست ہوں گے۔

پاک افغان سرحدی علاقے میں طالبان سے نمٹنے کے طریقہ کار پر دونوں ممالک کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔

کرزئی کا الزام ہے کہ مشرف طالبان سے نمٹنے کے لیئے جو اقدامات کررہے ہیں وہ ناکافی ہیں جبکہ صدر مشرف ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

طالبان کی حکومت کے خاتمے کو پانچ سال ہوچکے ہیں مگر پھر بھی ہزاروں فوجی افغانستان میں طالبان کے خلاف صف آراء ہیں۔ ملک کے جنوب میں جھڑپیں اور پرتشدد کارروائیاں کافی تیز ہوچکی ہیں۔

بدھ کو ہلمند میں افغان فوجیوں نے 25 مشتبہ طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا تھا۔

صدر کرزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان طالبان کے حامیوں کو نظر انداز کررہا ہے اور یہی لوگ پاکستان سے تربین حاصل کرکے افغانستان پر حملے کرتے ہیں۔ وہ پاکستان پر سابق طالبان رہنماؤں کو پناہ دینے کا الزام بھی لگاتے ہیں۔

کرزئی نے حال ہی میں پا کستانی حکام اور وزیرستان کے عمائدین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر بھی سخت تنقید ہے اور کہا ہے کہ اس کے بعد سے افغانستان میں دہشتگردی بڑھ گئی ہے۔

کرزئی بش
منگل کو صدر بش اور صدر کرزئی نے واشنگٹن میں مذاکرات کیئے

دوسری جانب صدر مشرف کہتے ہیں کہ طالبان سے لڑنے کے لیئے یہ معاہدے ضروری تھا۔ وہ کرزئی کے دیگر الزامات کی بھی تردید کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کے لیئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہا ہے۔ مشرف کا کہنا ہے کہ صدر کرزئی دراصل اس سلسلے مںی زیادہ متحرک نہیں ہیں۔

منگل کو صدر بش اور صدر کرزئی نے واشنگٹن میں مذاکرات کیئے۔ بش نے افغانستان میں تعمیر نو اور سکیورٹی میں کردار ادا کرنے کا اعدہ کیا۔

بی بی سی کی نامہ نگار باربرا پلیٹ کا کہنا ہے کہ صدر بش مشرف اور کرزئی کے درمیان تناؤ پر تشویش کا شکار ہیں۔

افغانستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات پر دونوں رہنماؤں کے لیئے بش کا یہی پیغام ہوگا کہ حالات بہتر بنانے کے لیئے تعاون کریں۔

ہلمند میں منگک کو ایک خودکش حملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

افغانستان میں برطانوی فوج کے کمانڈر کا دعوٰی ہے کہ انہوں نے ہملند میں طالبان جنگجوؤں کو شکست دے دی ہے۔

اسی بارے میں
جنازے پر بھی خودکش حملہ
12 September, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد