قندھار: 14 برطانوی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں ایک فوجی طیارے کے حادثے میں چودہ برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق قندہار کے قریب تباہ ہو جانے کی وجہ سے برطانوی رائل ایئر فورس کے بارہ فوجی، نیوی اور بری فوج کا ایک ایک سپاہی اس طیارے پر سوار تھے۔ برطانوی رائل ایئر فورس کا ایم آر ٹو طیارہ افغانستان میں تعینات ناٹو کی افواج میں شامل تھا۔ طیارے کے تباہ ہونے کا یہ واقعہ بظاہر ایک حادثہ لگتا ہے اور وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے کہا ہے کہ یہ پورے ملک کے لیئے پریشان کن اور افسوسناک خبر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں فوراً ان فوجیوں کے خاندان والوں کا خیال آتا ہے جو اس حادثہ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ٹونی بلیئر نے کہا کہ برطانوی فوج افغانستان میں ایک اہم مشن پر ہیں اور اس اندہوناک واقعہ ہمیں ان خطرات سے آگاہ کرتے ہیں جن کو ان فوجیوں کو سامنہ ہے۔ برطانوی وزیر دفاع نے ڈیس براؤن نے کہا کہ ’ یہ ایک بہت افسوناک اور اندہوناک خبر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ برطانوی عوام ان کے ساتھ ان فوجیوں کے لواحقین کو تعزیات کے پیغام بھیجیں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ اس وقت حاصل ہونے والی تمام معلومات سے لگتا ہے کہ یہ ایک حادثہ تھا اور دشمن کی کارروائیوں کا نتیجہ نہیں تھا۔ ناٹو کے فوجی حکام کے مطابق پائلٹ نے ہوائی جہاز کے تباہ ہونے سے کچھ دیر قبل طیارے میں فنی خرابی کا پیغام بھیجا تھا۔ | اسی بارے میں چار امریکی، ایک افغان فوجی ہلاک19 August, 2006 | آس پاس 70 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ20 August, 2006 | آس پاس افعانستان : نیٹو فوجی ہلاک23 August, 2006 | آس پاس افغانستان: آٹھ افراد کی ہلاکت 24 August, 2006 | آس پاس افغانستان:7مشتبہ شدت پسند ہلاک24 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||