چار امریکی، ایک افغان فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں دو مختلف واقعات میں کم از کم چار امریکی اور ایک افغان فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقے کنہڑ میں جھڑپ میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرحد کے قریب گشت پر معمور اتحادی فوج پر پہلے گھریلو ساخت کے بمبوں اور پھر چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ امریکی فوج کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبے ارزگان میں طالبان جنگجوؤں اور امریکی فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک امریکی اور ایک افغان فوجی ہلاک ہوا ہے۔ ارزگان میں 150 کے قریب طالبان جنگجوؤں نے نیٹو اور افغان فوج کے مشترکہ قافلے پر حملے کیا۔ چار گھنٹے تک چلنے والی لڑائی میں تین امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ملک میں دو ہزار ایک میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد سے پُر تشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے جنوب اور مشرقی حصوں میں جنگجوؤں نے اتحادی فوج اور حکومت کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ نیٹو کی انٹرنشینل سکیورٹی اسسٹنس فورس یا ایساف کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی افغان فوجیوں کی تربیت اور علاقے میں نیٹو فورس کی کارروائیوں میں مدد کے لیئے موجود تھے۔ | اسی بارے میں افغانستان: یہ شدت پسند کون ہیں؟18 August, 2006 | آس پاس افغانستان: آٹھ شدت پسند ہلاک17 August, 2006 | آس پاس افغانستان: کینیڈا کے 6 فوجی زخمی17 August, 2006 | آس پاس افغانستان: متعدد شدت پسند ہلاک26 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||