BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 September, 2006, 01:50 GMT 06:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پوست کی کاشت، ساٹھ فیصد اضافہ
پوست کی کل عالمی پیداوار کا پچانوے فیصد حصہ افغانستان میں کاشت کیا جارہا ہے
افغانستان میں پوست کی کاشت میں اس سال انسٹھ فیصد کا اضافہ متوقع ہے جو دنیا بھر کی پوست کی سپلائی کا پچانوے فیصد حصہ ہے۔

اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کے ادارے کے اندازے کے مطابق افغانستان میں چھ ہزار ایک سو ٹن پوست کاشت کی جائے گی جس کا زیادہ تر حصہ طالبان کے زیرِ اثر جنوبی افغانستان میں پیدا ہو گا۔

افغانستان سے پوست کی کاشت ختم کرنے کے لیئے چلائی جانے والی مہم کا امریکہ سب سے بڑا حمائتی اور مدد گار ہے۔

ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ منشیات کا کاروبار افغانستان کو لے ڈوبے گا۔

منشیات کا دو عشاریہ سات ارب ڈالر کا کاروبار افغانستان کی معیشت کا تیسرا حصہ بنتا ہے۔

ویانا میں تعینات ایک اہلکار کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں جہاں طالبان کی شورش زوروں پر ہے گزشتہ سال پوست کی کاشت میں ایک سو باسٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے چونتیس صوبوں میں سے صرف چھ پوست کی کاشت سے پاک ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی جو جنگجؤ سرداروں کے زیرِ اثر ہیں اور جہاں حکومت کا کنٹرول بہت کمزور ہے پوست کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے۔

افغانستان میں دو سال سے کسانوں کو پوست کی جگہ متبادل فصلیں کاشت کرنے کی بڑی مہم چلائی جارہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد