طیارہ سازش: گیارہ پر فرد جرم عائد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ سے امریکہ جانے والے طیاروں کو تباہ کرنے کے مبینہ منصوبے میں گیارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ یہ بات برطانوی پولیس نے پیر کی دو پہر ایک اخباری کانفرنس میں بتائی ہے۔ ان گیارہ میں سے آٹھ افراد پر اقدام قتل اور دہشت گردی کی تیاری کرنے کا الزام ہے جبکہ دو پر حکام کو متعلقہ معلومات ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔ ایک سترہ سالہ ملزم پر دہشتگردی میں استعمال کی جانے والی اشیا رکھنے کا الزام ہے۔ ایک خاتون کو بغیر فرد جرم عائد کیے رہا کر دیا گیا ہے جبکہ مزید گیارہ افراد ابھی بھی ان کی حراست میں ہیں۔ پولیس کے سینیئر اہلکار پیٹر کلارک نے کہا کہ ’اب ہم اپنی تفتیش کی آپ کو کچھ تفصیل بتانے کی پوزیشن میں ہیں۔‘ انہوں نے بتایا کہ اب تک اس سلسلے میں 69 مقامات کی تلاشی لی گئی ہے، چار سو سے زیادہ کمپیوٹرز، دو سو سے زیادہ موبائل فون اور آٹھ ہزار سے زیادہ ڈسک،ڈّی وی ڈی وغیرہ کو قبضے میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے قبضے میں ممکنہ ’خودکش حملہ آوروں‘ کے ویڈیو پیغامات اور بم تیار کرنے کا سامان بھی ہے۔ پولیس اہلکار کے مطابق یہ ایک وسیع تفتیش ہے اور ابھی جاری ہے لیکن ’دہشتگردوں سے خطرہ ایک حقیقت ہے۔‘ |
اسی بارے میں ’طیارہ سازش: سرغنہ افغانستان میں‘18 August, 2006 | آس پاس ’ملزم کے القاعدہ سے قریبی روابط‘ 15 August, 2006 | پاکستان برطانیہ: ’الرٹ کا درجہ کم‘14 August, 2006 | آس پاس ’پاکستان میں گرفتاریاں اہم تھیں‘10 August, 2006 | آس پاس ’القاعدہ منصوبہ جیسا لگتا ہے‘10 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||