برطانیہ: ’الرٹ کا درجہ کم‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں حکام نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے میں کمی کے پیش نظر نافذ انتہائی چوکسی کی حالت کو ایک درجے کم کر دیا ہے۔ لندن میں وزارت داخلہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ چوکسی کی حالت میں کمی کا فیصلہ اس لیئے کیا گیا کہ حملے کا امکان اب بھی موجود ہے تاہم اب یہ فوری ممکن نہیں۔ اس چوکسی کی حالت میں نرمی سے برطانیہ سے فضائی پروازوں میں دستی سامان لے جانے کی پابندی ختم ہوجاتی ہے تاہم چند پابندیاں اب بھی نافذ رہیں گی۔ ادھر لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے سے نیو یارک جانے والی برٹش ائرویز کی پرواز اس وقت واپس لوٹا دی گئی جب ایک موبائل فون بھی طیارے پر پایا گیا۔ چوکسی کی حالت میں نرمی کا فیصلہ دہشت گردی پر نظر رکھنے والے مرکز نے تازہ ترین خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا۔ جواب میں امریکہ میں بھی اندرونی حفاظت کے محمکے نے خطرے کے درجہ کو کوڈ ریڈ سے کوڈ اورنج کر دیا ہے۔ برطانیہ گزشتہ ہفتے طیارے تباہ کرنے کی مبینہ سازش کے سامنے آنے کے بعد سے انتہائی چوکسی کی حالت میں تھا۔ پولیس نے اس مبینہ سازش کے سلسلے میں تیئس افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔ تاہم ائرپورٹس کا انتظام چلانے والی تنظیم بی اے اے مسافروں کو اب بھی دستی سامان ساتھ نہ لانے کی ہدایت کر رہی ہے۔ برطانوی وزیر داخلہ جان ریڈ نے واضع کیا کہ خطرے میں کمی کا یہ بالکل مطلب نہیں ہے کہ خطرہ ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو ہوشیار رہنے کی تلقین کی۔ | اسی بارے میں ہیتھرو:ایک تہائی پروازیں منسوخ13 August, 2006 | آس پاس ’حزب اللہ اور طیارہ سازش کا تعلق‘13 August, 2006 | آس پاس سان فرانسسکو: جنگ مخالف مظاہرہ13 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||