BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 August, 2006, 06:30 GMT 11:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہیتھرو:ایک تہائی پروازیں منسوخ
مسافر
ہوائی اڈے پر مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئیں
فضا میں طیارے تباہ کرنے کی مبینہ سازش کو بے نقاب ہوئے تین دن گزر چکے ہیں لیکن تاحال لندن کے ہوائی اڈوں پر صورتحال معمول پر نہیں آ سکی ہے۔

اتوار کو بھی لندن کے مرکزی ہیتھرو ائرپورٹ سے اڑنے والی ایک تہائی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ہیتھرو ائرپورٹلا کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ منسوخی ضروری تھی کیونکہ اس سازش کے سامنے آنے کے بعد جو حفاظتی انتظامات متعارف کروائے گئے ہیں ان کی موجودگی میں تمام پر وازوں کا مقررہ وقت پر اڑنا ممکن نہیں ہے۔

تاہم ہوائی کمپنیوں نے پروازوں کی منسوخی کا ذمہ دار ائرپورٹ انتظامیہ کو ٹھہرایا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ائرپورٹ حکام نئے قوانین لاگو ہونے کے بعد حالات سے نمٹنے میں ناکام رہے ہیں۔ رائن ائر نامی ہوائی کمپنی نے برطانوی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ہوائی اڈوں پر مزید حفاظتی عملہ تعینات کرے تاکہ موجودہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب طیارے تباہ کرنے کی مبینہ سازش کے سلسلے میں چوبیس افراد کی گرفتاری کے بعد جہاں برطانیہ میں حملوں کے ممکنہ خطرے کا درجہ بلند ترین سطح تک بڑھا دیا گیا تھا وہیں سکیورٹی خدشات کے تحت ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے تھے۔

دستی سامان ایک شفاف لفافے میں لے جایا جا سکتا ہے

حفاظتی اقدامات کے تحت مسافروں پر پابندی عائد کی گئی تھی کہ وہ سفری دستاویزات، ادویات اور چند دیگر اشیائے ضرورت کے علاوہ کسی قسم کا دستی سامان جہاز پر اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتے۔ اس کے علاوہ ہوائی اڈوں پر تمام مسافروں کی جامہ تلاشی کا عمل بھی شروع کیا گیا جس کی وجہ سے ’چیک ان‘ کے عمل میں زیادہ وقت لگا اور ہوائی اڈوں پر مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

برطانوی ہوائی اڈوں کی اس ہنگامی صورتحال کا اثر اندرونِ ملک پروازوں پر تو پڑا ہی لیکن اس سے برطانیہ آنے والی بین الاقوامی پروازیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔ طویل فاصلے کی پروازوں کے مسافروں کو پرواز کے وقت سے چارگھنٹے قبل ہوائی اڈے پر پہنچنے کو کہا گیا اور ان اقدامات کے باوجود ہیتھرو سے روانہ ہونے والی متعدد بین الاقوامی پروازوں کو مسافروں اور سامان کی مکمل تلاشی میں لگنے والے وقت کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد