BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 August, 2006, 13:14 GMT 18:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیعہ اجتماع، سکیورٹی سخت
بغداد میں ہزاروں شیعہ زائرین جمع ہورہے ہیں
عراق میں امام موسٰی کاظم کی برسی کے اجتماع میں شرکت کے لیئے ہزاروں کی تعداد میں زائرین دارالحکومت بغداد میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ گزشتہ برس اسی موقع پر بھگدڑ مچنے سے تقریباً ایک ہزار زائرین ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سال اس موقع پر شہر میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیئے گئے ہیں۔ جگہ جگہ چیک پوائنٹ قائم ہیں جہاں لوگوں کی تلاشی لی جارہی ہے اور گاڑیاں چلانے پر دو روزہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔

گزشتہ برس اجتماع کے موقع پر خودکش حملہ آور کی موجودگی کی افواہیں سن کر بھگدڑ مچنے سے کئی افراد یا تو کچل کر ہلاک ہوئے یا پھر دریائے دجلہ میں ڈوب گئے تھے۔

جمعہ کی رات اجتماع میں شرکت کے لیئے جانے والے سات زائرین فائرنگ میں ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک گاڑی میں سوار تھا۔

عراقی دارالحکومت میں شیعہ اور سنی حلقوں کے درمیان کافی کشیدگی موجود ہے۔ امریکی فوج نے بغداد میں سکیورٹی کے نئے آپریشن کے تحت کئی ہزار زائد فوجی تعینات کردیئے ہیں۔ اس سکیورٹی آپریشن کا حکم وزیر اعظم نوری المالکی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

دریس اثناء امریکی اور عراقی فوج نے ایک ’ڈیتھ سکواڈ‘ یا ’موت کے ٹولے‘ کے تین مبینہ کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے جن پر جولائی میں بغداد میں 41 سنیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ان افراد کو جنوبی بغداد کے رشید ضلعے میں چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔

ایک شخص پر نو جولائی کے حملوں کی سربراہی کا الزام بھی ہے جب جعلی چیک پوسٹ قائم کرکے سنیوں کو ان کی گاڑیوں سے باہر نکال کر ہلاک کیا گیا تھا۔

گاڑیوں کی آمدو رفت پر پابندی کے بعد بھی بہت سے زائرین پیدل چل کر مزار تک پہنچیں گے۔

اکتیس اگست کو مزار اور اس سے ملحقہ مسجد پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہاں خودکش حملہ آور کی موجودگی کی افواہ پھیل گئی جس کے نتیجے میں ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدگان میں بہت سے بچے اور عورتیں بھی شامل تھے۔ صدام حکومت کے خاتمے کے بعد ایک ہی دن میں اتنے لوگوں کی ہلاکت کا یہ سب سے سنگین واقعہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد