سانحہ قانا: شدید عالمی احتجاج | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان کے قصبے قانا میں اسرائیلی بمباری سے ساٹھ شہریوں کی ہلاکتوں پر دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی تھی۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں سینکڑوں عورتوں اور بچوں نے قانا میں ہلاکتوں کی خلاف مظاہرہ کیا۔ کالے لباس میں ملبوس مظاہرین نے عراق اور حزب اللہ کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل اور اس کے حمایتیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ عراق کے شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے قریبی ساتھی ابو مصطفیٰ نے اس موقع پر کہا کہ
شام کے دارالحکومت دمشق میں سینکڑوں خواتین نے لبنان میں بچوں کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ خواتین مظاہرین چھوٹے چھوٹے کفن اٹھائے امریکی صدر جارج بش کے خلاف نعرے بازی کر رہی تھیں۔ لبنان پر اسرائیلی بمباری کے اسرائیل اور لندن میں یہودیوں نے بھی احتجاجی مظاہرے کیے۔ اتوار کے روز ایک سو کے قریب یہودی مردوں اور عورتوں نے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرت کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔مظاہرین لبنان میں اسرائیل کی بمباری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
یہودی رابی نے کہا کہ وہ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ یہودیت اور صہونیت میں فرق ہے۔ بھارت کے دارالحکومت دلی میں مسلمان خواتین نے اسرائیلی کی بمباری سے ہلاک ہونے والے بچوں اور عورتوں کی ہلاکت پر احتجاج کیا۔ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں حریت کانفرنس کے کارکنوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔ کشمیری مظاہرین اسرائیل اور اس کے حمایتیوں کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ اردن میں بھی خواتین نے اسرائیلی حملے میں بچوں اور عورتوں کی ہلاکت کے خلا جلوس نکالا۔ پاکستان میں اسرائیلی حملے کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔لاہور میں حزب اختلاف کی مختلف الخیال جماعتوں نے لبنان پر اسرائیل حملوں کے خلاف ایک مشترکہ احتجاجی جلوس نکالا۔مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ پاکستانی صدر مشرف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس احتجاجی جلسے اورجلوس میں مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے ، پاکستان پیپلز پارٹی، اور مسلم لیگ ( نواز) ، اور عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کے کارکنوں نے شرکت کی۔
مظاہرے میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ اگرچہ پیپلز پارٹی اور مجلس عمل کےدرمیان شدید نظریاتی اختلافات موجود ہیں لیکن اسرائیل کا لبنان پر حملہ اور پاکستانی حکومت کی خاموشی ایک ایسا نکتہ ہے جس پر اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر حکومت مخالف تحریک چلا سکتی ہیں اور یہی تحریک بعد میں ایک حکومت مخالف گرینڈ الائنس بن سکتا ہے۔ یہ جلوس لاہوری دروازہ مسلم مسجد سے روانہ ہوا اور داتا دربار کے سامنے پہنچ کر ایک جلسے میں تبدیل ہوگیا۔ جلوس کے شرکاء نعرے لگا رہے تھے کہ ’امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار
جلوس میں پیپلز پارٹی،مسلم لیگ نواز، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، اور جمعیت العمائے اسلام کے جھنڈے دکھائی دے رہے تھے۔ مسلم لیگ نواز کے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ صدر مشرف جیسے غیر جمہوری حکمران تقریباً تمام اسلامی ممالک پر قابض ہیں جو عوام کے جذبات کی ترجمانی نہیں کرتے اور ان سے نجات پائے بغیر اسلامی ممالک کے عوام بیرونی مظالم سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے۔ تقریبا عین اسی وقت تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر لاہور میں ایک اور ریلی منعقد ہوئی جس کا اہتمام شیعہ نوجوانوں کی تنظیم امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے کیا تھا۔ اس مظاہرے کے شرکا نے فرق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی سینکڑوں تصاویراٹھا رکھی تھیں۔ کراچی میں اتوار کو اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں تیز بارش کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رہنماؤں نے ریلی کے شرکاِ نے لبنان میں جہاد کرنے اور یہودی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔ ایم ایم کے رہنماء اور قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی عوام،حماس، لبنان اور حزب اللہ کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اہل پاکستان ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران بزدل اور مصحلتوں کا شکار ہیں مگر وہ لبنانی، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف عوام کے نمائندہ نہیں ہے اور عوام کے نمائدے لبنانی عوام کے ساتھ ہیں۔ |
اسی بارے میں قانا اور سلامتی کونسل کا اجلاس30 July, 2006 | آس پاس قانا حملہ، اقوامِ عالم کی مذمت30 July, 2006 | آس پاس براہ راست: قانا سے آنکھوں دیکھا حال30 July, 2006 | آس پاس قانا: ہلاکتوں کی تعداد 60 سے زیادہ30 July, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||