BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 July, 2006, 12:04 GMT 17:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قانا حملہ، اقوامِ عالم کی مذمت
قانا پر حملہ
قانا پر حملہ بلا جواز تھا: ژاک شیراک
بین الاقوامی برادری نے لبنانی بستی قانا پر اسرائیلی حملے میں چونتیس بچوں سمیت درجنوں افراد کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔

اردن نے، جس کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں، قانا پر حملوں کو گھناؤنا جرم قرار دیا ہے۔ اردن کے شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور ایک گھناؤنا جرم ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے بھی قانا میں معصوم جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جبکہ لبنان میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے گائر پیڈرسن نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ ہاویئر سولانا کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کی ہلاکت کو کوئی جواز تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

قانا پر حملے کے بعد ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی حکام پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے جبکہ شام کا کہنا ہے کہ قانا پر حملہ حکومتی دہشتگردی ہے۔

فرانس کے صدر ژاک شیراک کا کہنا تھا کہ قانا پر حملہ بلا جواز تھا اور یہ پہلے سے کہیں زیادہ فوری فائربندی کی ضرورت ثابت کرتا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ مارگریٹ بیکٹ نے کہا کہ حملہ افسوسناک تھا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے اسرائیل پر ہمیشہ متناسب کارروائی کے لیئے زور دیا ہے۔

رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پاپائے اعظم پوپ بینڈکٹ نے اسرائیلی حملے کے بعد فائر بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے اور فریقین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ہتھیار رکھ دیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد